Latest News

ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری کی دل کی مراد ہوئی پُوری، طویل جستجو کے بعد ہوئی شادی، ہاپوڑ سے تین فٹ کی دولہن لیکر گھر پہنچے عظیم۔

شاملی:  یوپی کے کیرانہ کے رہنے والے ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری کی آخر کار شادی کی خواہش بدھ کو پوری ہو گئی۔ شیروانی پہن کر دولہا بنے عظیم منصوری بارات کے ساتھ ہاپوڑ پہنچے۔ یہاں ڈھائی فٹ لمبے عظیم منصوری کی شادی بشریٰ سے ہوئی جو کہ تین فٹ کی ہے۔ اپنے چھوٹے قد اور شادی کے ارادے کو عام کرنے کے بعد عظیم نہ صرف کیرانہ بلکہ پورے ملک میں ایک مشہور ہو گئے تھے۔ دراصل عظیم منصوری گزشتہ ڈیڑھ سال سے شادی کے لیے پریشان تھے۔ انہوں نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ سے بھی اپنی شادی کروانے کی اپیل کی تھی۔
شادی کی درخواست پولیس کو دی گئی۔
گزشتہ سال ڈھائی فٹ عظیم منصوری کوتوالی پہنچ گئے اور پولیس سے شادی کی درخواست کی۔ عظیم نے کہا تھا کہ جناب آپ پولیس کی ہوٹر گاڑی کو بلائیں اور میرے ساتھ گھر چلیں۔ میری والدہ کو میری شادی کرنے کا مشورہ دیں میں آپ کا یہ احسان زندگی بھر نہیں بھولوں گا۔
آخر کار عظیم منصوری کو محنت کا پھل مل گیا۔ بدھ کی رات عظیم منصوری اپنی دلہن بشریٰ کے ساتھ  کے گھر آئے۔ رات کے وقت گھر والوں کے علاوہ محلے میں بھی کافی سرگرمیاں دیکھنے کو ملی۔ اہل محلہ کی خواتین عظیم کی بیگم بشریٰ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین تھیں۔
گزشتہ چار سال سے ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری نے پولیس افسران سے اپنی شادی کی منتیں کیں اور اب بدھ کو اس کی شادی کی خواہش پوری ہو گئی۔ گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ عظیم کو دیکھنے کے لیے عظیم کے سسرال میں بھی کافی ہجوم جمع تھا۔ جس کی وجہ سے وہاں پولیس کو بلانا پڑا۔ ہجوم کے باعث عظیم اپنا عروسی لباس بھی نہ بدل سکے۔ بہرحال عظیم کی دلہن کی آمد پر پورے گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔
عظیم منصوری کے چچا نثار منصوری نے بتایا کہ عظیم کے سسرال میں باراتیوں کا بہت خیال رکھا گیا۔ سادگی کے ساتھ رسم نکاح مکمل ہوئی اور بیس افراد بارات میں شامل تھے۔ مہر کی رقم 5100 روپے مقرر کی گئی۔ دولہا عظیم کو انگوٹھی، گلے کی چین اور گھڑی کے علاوہ 15-16 تحائف ملے۔ 

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر