Latest News

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے معروف شاعر افضل منگلوری کو خصوصی اعزاز سے نوازا۔

دہرا دون: سمیر چودھری۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھا می نے اتراکھنڈ صوبے کے یوم تاسیس کے موقع پر عالمی شہرت یافتہ شاعر اور اتراکھنڈ اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین پروفیسر افضل منگلوری کو خصوصی اعزاز سے نوازا۔دہرہ دون کے مختلف زبانوں کے مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ افضل منگلوری نے اتراکھنڈ کا نام اپنے ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی روشن کررہے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے وہ اردو اور ہندی زبانوں کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 
وزیر اعلی نے کہا کہ میں پچھلے 17 سالوں سے افضل منگلوری سے واقف ہوں اور ان کے کلام کو پسند کرتا ہوں ۔ اس دوران وزیر اعلی نے افضل منگلوری ری کو شال او ڑھاکر سرٹیفکٹ اور چیک پیش کر کے ان کا اعزاز از کیا ۔ اس دوران وزیر اعلی نے فرمائش پر افضل منگلوری کا کلام بھی سنااور وزیر اعلی نے اپنے فیس بک اکاو ¿نٹ پر افضل منگلوری کے ساتھ ساتھ اپنی فوٹو بھی شیئر کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر