Latest News

یوگی کا فیصلہ، اب اتوار کو نہیں ہوگی جیل میں قیدیوں سے ملاقات۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جب سے اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت قائم ہوئی ہے اسی وقت سے کچھ نہ کچھ حکومت کی جانب سے بڑی تبدیلی کی جارہی ہے ،اسی تبدیلی میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ اب اترپردیش کی جیلوں میں بند قیدیوں کے لئے پیر سے لے کر سنیچر تک قیدیوں کے اہل خانہ ان سے ملاقات کرسکتے ہیں اور اتوار کے روز جیل میں قیدیوں سے ملاقات نہیں ہوسکے گی۔ اطلاع کے مطابق جیل میں قید قیدیوں سے ملاقات کو لے کر نئے جیل مینول کے مطابق ایک بہت تبدیلی کی گئی ہے ، اس کے تحت اب اتوار کو جیل میں قیدیو ںسے ملاقات نہیں ہوسکے گی۔ اب تک دیگر دنوں کے ساتھ اتوار کو بھی قیدیوں کے اہل خانہ جیل میں ملاقات کرائی جاتی تھی ۔ اب ضلع جیل میں اتوار کو قیدیوں کے اہل خانہ ان سے نہیں مل پائیں گے ،پہلے سنیچر کی چھٹی رہتی تھی لیکن اب اتوار کو ہفتہ واری چھٹی رہے گی۔ قیدیوں کے اہل خانہ پیر سے سنیچر تک تین بار ان سے جیل میں ملاقات کرسکیں گے۔ اس سلسلہ میں سینئر جیل انچارج امیتا دوبے نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق قیدیوں سے ملاقات کرنے ، آنے والے ان کے اہل خانہ کے لئے کچھ تبدیلی کی گئی ہے ، اس کے تحت نئے اصول لاگو کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے سنیچر کو ہفتہ واری چھٹی رہتی تھی لیکن اب اتوار کو چھٹی رہا کرے گی ، پیر سے سنیچر تک قیدیوں سے ان کے اہل خانہ ملاقات کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ قیدیوں کے اہل خانہ ہفتہ میں تین مرتبہ ان سے ملاقات کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں تین افراد کو ہی ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے گی، ابھی تک دو افراد کو ہی ملاقات کرنے کی اجازت دی جاتی تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر