Latest News

مسلم طالب علم کو اجمل قصاب کہنے پر پروفیسر معطل، منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی بنگلور وکا واقعہ۔

بنگلورو: سوشل میڈیا پر اتوار سے ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ایک کلاس روم میں ایک پروفیسر طالب علم کو دہشت گرد بول دیتا ہے۔ طالب علم پروفیسر سے اعتراض کرتا ہے۔ پیر کی شام کو پروفیسر کو معطل کردیاگیا ہے۔ حالانکہ کلاس روم میں پیش آنے والا واقعہ جمعہ کا تھا لیکن یہ اتوار کو وائرل ہوا تھا ، اس واقعے سے یہ بھی پتہ چل رہا ہے کہ ہمارا سماج کتنا آلودہ ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ بنگلورو کے منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں ہوئی۔ وائرل ویڈیو میں طالب علم پروفیسر سے بحث کرتے ہوئے نظر آرہا ہے، جب پروفیسر نے کلاس کے دوران طالب علم کو دہشت گرد کہا۔ واقعہ جمعہ ۲۶ نومبر کو پیش آیا، اس کی ابتدا اس وقت ہوتی ہے جب پروفیسر کسی بات پر اس طالب علم کا نام پوچھتا ہے جب وہ اپنا نام مسلم نام والا بتاتا ہے تو پروفیسر کہتا ہے کہ ’اوہ تو تم قصاب جیسے ہو‘ بعد میں پروفیسر اپنا بچائو کرنے لگتا ہے اور معافی مانگنے لگتا ہے۔ ویڈیو میں طالب علم کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ، ایک مسلم ہونے کے ناطے اور ہر روز اس کا سامنا کرنا ہمارے لیے بہت عجیب وغریب حالات پیدا ہوتے جارہے ہیں۔ اس پر پروفیسر نے جواب دیا کہ تم بیٹے کی طرح ہو، تو طالب علم نے کہاکہ نہیں اگر ایک والد ایسا کہتے تو یہ ان پر ہے لیکن یہ کوئی مذاق والی بات نہیں ہے، طالب علم پھر کہتا ہے کیا آپ اپنے بیٹے سے اس طرح بات کریں؟ کیا آپ اسے دہشت گرد کہیں گے؟ آپ اتنے لوگوں کے سامنے مجھے ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں، یہ ایک کمیونٹی ہے آپ پروفیشنل ہیں اور آپ پڑھا رہے ہیں، مجھے ایسا مت کہیں‘‘۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایم آئی ٹی نے پیر کی شام کو پروفیسر کو معطل کردیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے منی پال یونیورسٹی کے رابطہ عامہ کے انچارج ایس پی کار نے کہاکہ ہم اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں کیوں کہ ہم ایک تنظیم ہیں جو سبھی مذہبوں اور پوری انسانیت ایک کنبہ پر یقین رکھتے ہیں، اس مسئلے پر مناسب کارروائی کی جارہی ہے۔ طالب علم کی کونسلنگ کی جارہے اور پروفیسر کو کالج سے معطل کردیاگیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر