Latest News

دہلی میں آفتاب پونا والا پر ہندوسینا کا تلوار سے حملہ، پولس کی گاڑی بھی زد میں، حملہ آوروں نے کہا ہم ۷۰ ٹکڑے کرنے آئے ہیں، ۲؍گرفتار۔

نئی دہلی: شردھا مرڈر کیس کے ملزم آفتاب پونہ والا کو لے جارہی بس پر چار سے پانچ لوگوں نے حملہ کیا ہے جیسے ہی اسے پالی گراف ٹیسٹ کے بعد فارینسک سائنس لے جایاجارہا تھا تبھی ان لوگوں نے وین کا پیچھا کیا ان میں سے چار پانچ لوگوں کے ہاتھوں میں تلواریں تھیں۔ ایک حملہ آوار نے بتایاکہ ۱۵ لوگ گروگرام سے آئے تھے اور صبح ۱۱ بجے سے ہی ایف ایس ایل کے باہر گھات لگا کر بیٹھے تھے، یہ لوگ گاڑی میں کئی ساری تلواریں اور ہتھوڑے لے کر اائے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری بہن بیٹی کو جس نے ۳۵ ٹکڑوں میں کاٹا اس آفتاب کو ہم ۷۰ ٹکڑوں میں کاٹنے آئے تھے۔ پولس نے حملہ کرنے والوں میں سے دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تلواروں سے حملہ کرنے و الے ’ہندو سینا زندہ باد‘ کے نعرے لگا رہےت ھے ان میں سے کچھ نے بھگوا کپڑا بھی سروں پر باندھ رکھا تھا۔ بتایاجارہا ہے کہ حملہ کے دوران پولس کی گاڑی بھی زد میں آئی ہے۔ تاہم اس میں آفتاب کے زخمی ہونے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔پولیس نے حملہ آوروں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی ہے ۔ہندو سینا کے کارکنوں نے دروازہ کھول کر پولیس کی گاڑی میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی۔ تاہم حملہ آور آہنی باڑ کی وجہ سے آفتاب تک نہیں پہنچ سکے۔ ہندو سینا کے کارکنوں کا جارحانہ رویہ دیکھ کر پولیس نے ہوائی فائرنگ کی ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر