Latest News

شہر کے اسکول کالجوں میں جوش و خروش سے منایاگیا یوم اطفال، بچوں کی سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی زندگی سے روشناس کرایاگیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی یوم پیدائش پر یہاں اسکول کالجوں میں یوم اطفال جوش و خروش سے منایا گیا ۔اس دوران اسکول کے طلبہ وطالبات نے مختلف پروگرام پیش کئے ۔ معروف عصری تعلیمی ادارہ پبلک گرلز انٹر کالج میں یوم اطفال کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اسکول کی طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کئے اور ٹیچرز نے پنڈت جواہر لعل نہرو کے حالات زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے یوم اطفال کی اہمیت بیان کی ۔اس موقع پر ادارہ کی پرنسپل نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 14نومبر کو ہمارے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کا یوم پیدائش ہے ۔جواہر لعل نہرو کو چونکہ بچوں سے بہت پیار تھا ۔بچے انہیں چاچا نہرو کہتے تھے یہی وجہ ہے کہ ان کی یوم پیدائش کو ہم یوم اطفال کے طور پر مناتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر بچوں میں تعلیم کے فروخ،صحت وتندرستی اور ذہنی تربیت کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ بچے تعلیمی،سماجی اور اخلاقی طور پر پختہ ہوسکیں اور بہتر معاشرہ کے وجود میں آنے کا سبب بن سکیں۔اس موقع پر صبا حسیب صدیقی،شبانہ ذکی، شاکرہ پروین، زینب سنبل اور دیگر ٹیچرز نے بھی پنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر طالبات وٹیچرز کے علاوہ دیگر اسٹاف موجود رہا۔
اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں ایک ہفتہ سے جاری کھیل مقابلوں کا اختتام ہوا۔پروگرام کا افتتاح اسکول کے چیئرمین سعد صدیقی ،کو چیئرمین احمد صدیقی،مینٹر اور مانٹرینگ ہیڈ ملک معظم اسکول کے پرنسپل بہار الاسلام کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اس پروگرام میں سب جونیئر ،جونیئر ،سینئر و سب سینئر ٹیموں کے ذریعہ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں فٹ بال،کھو کھو،ٹک آف وار،ریس ،چھاتہ ریس ،نیبو ریس وغیرہ کا انعقاد کیا گیا ۔اس دوران اسکول کے چیئرمین سعد صدیقی نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینا چاہئے ۔اس طرح پروگراموں کے انعقاد سے طلبہ وطالبات میں جذبہ و جوش پیدا ہوتا ہے اور وہ ذہنی اور جسمانی طور سے صحت مند رہتے ہیں ۔اس دوران بچوں کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر کو فاو ¿نڈر عطیہ فیضان،ثمرین جہاں،توصیف،شبینہ ،عارف،ارچنہ،ندا،تبسم،فوزیہ،عظیم ،افشاں وغیرہ موجود رہے ۔معروف عصری تعلیمی ادارہ نواز گرلز پبلک اسکول میں بھی آنجہانی پنڈت جواہر لعل نہرو کی پیدائش کو یوم اطفال کے طور پر منایا گیا ۔طالبات کے ذریعہ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے جس میں گیت،غزل،تقاریر اور نہرو کے ذریعہ کئے گئے کاموں کو تفصیل سے بتایا گیا ۔ثقافتی پروگرام کے بعد مختلف کھیل کود مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا ۔کھیل کود مقابلوں میں میوزیکل چیئر،بیلون ریس،لیمن ریس،فل دا بوتل مقابلوں کا انعقاد ہوا ۔اس موقع پر ایک فوڈ میلہ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف طرح کے کھانوں کے اسٹال لگائے گئے ۔پروگرام کے آخیر میں اسکول کے پرنسپل فوزیہ خان نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی زندگی اور یوم اطفال کی اہمیت بیان کی۔اسکول کے ایڈ منسٹریٹر عبداللہ نواز نے طالبات اور اساتذہ کو پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔اس موقع پر آصف علی، عامر، رفیع، شہلامظہر، فریحہ، شاذیہ، روش صدیقی وغیرہ موجود رہے۔ علاوہ ازیں دون ویلی پبلک اسکول اور تسمیہ پبلک اسکول مظفرنگر میں بھی یوم اطفال پر پروگراموں کا انعقاد کیاگیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر