Latest News

مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے، عالم اسلام کی فضا سوگوار۔

اسلام آباد: مفتی اعظم پاکستان و صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مولانا مفتی رفیع عثمانی انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وہ عثمانی طویل عرصے سے علیل تھے. مفتی رفیع عثمانی دارالعلوم کراچی کے صدر اور مہتمم تھے. وہ معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کے بڑے بھائی اور دارالعلوم کراچی کے بانی مفتی شفیع عثمانی کے صاحبزادے تھے. 
مرحوم مفتی رفیع عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست بھی تھے۔ مفتی رفیع عثمانی 21 جولائی 1936 کو دیوبند میں پیدا ہوئے۔
مفتی رفیع عثمانی کے بھتیجے سعود عثمانی نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کی۔ وہیں دارالعلوم کراچی کی جانب سے بھی مفتی رفیع عثمانی کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ مفتی سعود عثمانی نے فیس بک پر لکھا کہ ’میرے محبوب چچا مفتی اعظم پاکستان مولانا محمد رفیع عثمانی انتقال کر گئے ہیں۔‘ مفتی محمد رفیع عثمانی کا شمار پاکستان کے سرکردہ علما میں ہوتا تھا۔ اب تک درجن بھر کتابیں آپ کے قلم سے نکلی ہیں۔درس مسلم، دو قومی نظریہ، نوادر الفقہ قابل ذکر ہیں۔ آپ ہر ہفتہ بدھ کے دن اپنے والد کی تفسیر معارف القرآن کا درس دیتے تھے۔ اس کے انتقال سے برصغیر سمیت عالم اسلام کی فضا مغموم ہو گئی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر