Latest News

مدارس میں سائنس ، ریاضی کی تعلیم ہوگی، طلبہ’مولوی ‘کے بجائے افسر بنیں گے: یوگی کے وزیر ‘ دھرم پال کا بیان۔

لکھنؤ:  وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرتے ہوئے دھرم پال نے کہا کہ وہ اتر پردیش کو اتم (بہتر) پردیش میں تبدیل کر رہے ہیں جیسا کہ وزیر اعظم نے تصور کیا تھا،وزیر دھرم پال سنگھ نے منگل کو کہا کہ اتر پردیش میں مدرسوں کے طلباء کو دوسرے مضامین کے ساتھ ریاضی اور سائنس پڑھایا جائے گا تاکہ وہ مولوی کے بجائے افسر بن سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ وزیر اعظم نریندر مودی کے مبینہ ’’وژن‘‘ کے مطابق ہے۔ اقلیتی بہبود کے وزیر نے یہ بھی کہا کہ وقف بورڈ کی اراضی کو خالی کرکے اسکول اور اسپتال بنائے جائیں گے، جو اس وقت غیر قانونی قبضے میں ہے۔ مدرسے کے طلبہ کے لیے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں لیپ ٹاپ کے وزیر اعظم کے وژن پر عمل کرتے ہوئے انھیں ریاضی، جنرل سائنس، سوشل سائنس، ہندی اور دیگر مضامین پڑھائے جائیں گے تاکہ وہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس اور صوبائی سول میں شامل ہو سکیں۔ دینی تعلیمات حاصل کرکے مولوی بننے کے بجائے عوامی خدمات انجام دیں یا انجینئر اور ڈاکٹر بنیں۔انہوں نے یہاں محکمہ جاتی جائزہ اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ وقف بورڈ کی اراضی کے کافی حصے پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا ہے، لیکن یقین دلایا گیا کہ اسے خالی کرکے اسکول، اسپتال اور پارکس کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد دین مدارس میں زیر تعلیم ہے ، بعض مدارس کو سرکاری گرانٹ ملتے ہیں ، بعض آزادانہ طور پر دینی تعلیم و تربیت کا ا نتظام کرتے ہیں ، جس سے یوپی کے مسلمانوں میں دینی بیداری اور شعور پیدا ہور ہا ہے، تاہم آزاد کی خدمات آزاد ہندوستان میں دینی تعلیم و تربیت کے لحاظ سے روشن و تابناک ہے۔ بعض طبقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر انجینئر ، پروفیسر اور نوکر شاہ بننے کی تعلیم یونیورسیٹیوں میں دی جاتی ہے اور اس کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ جیسے اقلیتی جامعات ہیں ، اِن دینی مدارس میں بیجا مداخلت نہ کی جائے، ان مدارس کی روح صرف اور صرف دینی تعلیم ہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر