نئی دہلی: دھرم سنسد کے نام پر نفرت پھیلانے والا، مسلمانوں کے خلاف بے تکے بیان بازی کے لیے مشہور اور سرور دوعالم حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی جسارت کرنے والا ڈاسنا مندر کا پجاری یتی نرسنگھا نند کا ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اس ویڈیو کو آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں نرسنگھا نند پرتھوی راج چوہان، مہاتما گاندھی اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیتے ہوئے حقارت سے بات کررہا ہے تو وہیں جے چند ، ساورکر اور مہاتما گاندھی کے قاتل گوڈسے کو عظیم بتارہا ہے۔ ابھی تک پجاری پرحکومت کی طرف سے کوئی کارروائی نہی ںہوئی جس کی وجہ سے اس کی ہمت مزید بڑھتی جارہی ہے۔ اس بار اس نے مودی کو ہندوئوں کا مہان لیڈر ماننے سے انکار کردیا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص نے پوچھا کہ آپ محمد غوری کی دشمنی میں جے چند کی دوستی میں کس کا انتخاب کریں گے؟ تو جواب دیا کہ ’’میں جے چند کی دوستی کو منتخب کروں گا کیو ںکہ میری نظر میں جے چند، پرتھوی راج چوہان سے عظیم راجہ تھے، پرتھوی راج چوہان نے ہندوئوں کو ہی مارا، مسلمانوں کو چھوڑ دیا اور ہندوئوں کی بیٹیوں کو اُٹھالیا، پرتھوی راج چوہان نے اپنے بھائی جے چند کی ۱۳ سالہ بیٹی کو اُٹھالیا یہی کام گاندھی نے ہندوئوں کے ساتھ کیا اوریہی کام نریندر مودی کررہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانگریس نے سوال کیا ہے کہ نرسنگھا نند ابھی تک جیل میں کیوں نہیں ہے؟ وائرل ویڈیو میں پجاری نے کہاکہ میں ہندوئوں کو ایک بات بتاناچاہتا ہوں جو آج مودی جی کررہے ہیں نا وہی کام ایک وقت میں پرتھوی راج چوہان نے کیا تھا، کسی بھی ہندو کو زندہ نہیں چھوڑا تھا اور کسی بھی راجہ کی لڑکی نہیں چھوڑی تھی، سب کی لڑکی اُٹھا رہا تھا یہاں تک کہ بھائی کی بیٹی بھی اُٹھا لی، راج پوتوں کے جتنے بڑے بہادر تھے سب کو مار دیا اور مسلمانوں کو نہیں مارا، جو اتنا بڑا دہشت گرد تھا، اسے چھوڑتا رہا عظیم بننے کےلیے، آخر میں اسے مارا تو مسلمانوں نے ہی ہندوئوں نے تو نہیں مارا، یہی آج کے حکمراں کررہے ہیں، یہی گاندھی نے کیا، یہی آج مودی جی کررہے ہیں، اور ہم صرف ان کی واہ واہی کررہے ہیں، کتنا مہان ہمارا پرتھوی راج چوہان، کتنے ستیہ وادی مہاتما گاندھی اور کتنا بڑا ہمارا مودی، بیرون ممالک جاتے ہیں تو تالیاں بجتی ہیں، پوری دنیا جیت لی مودی نے۔ اور جب پتہ چلے گا نہ کیا ہوا تمہارے ساتھ تو رونے کی بھی جگہ نہیں ملنے والی، تب پتہ چلے گا جے چند کتنا مہان انسان تھا، جس کے ساتھ تاریخ نے اتنی ناانصافی کی، تب صرف اس لیے کہ ہندوئوں کو غلامی کی عدات ہے، یہ وہ ملک ہے جہاں گاندھی مہان ہوجاتے ہیں یہ وہ ملک ہے جہاں پرتھوی راج چوہان مہان ہوجاتے ہیں، یہ وہ ملک ہے جہاں جے چند کو ، ناتھو رام گوڈسے کو اور ساورکر کو گالی دیتے ہیں، غدار بتاتے ہیں، یہ غلاموں کا دیش ہے جب تک ہندوئوں کی ذہنیت نہیں بدلی جائے گی تب تک یہی چلتا رہے گا، ذاتی طو رپر میں ہمیشہ سے جے چند کے ساتھ تھا اور ہمیشہ ساتھ رہوں گا۔
0 Comments