Latest News

سیاسی جماعتیں انتخابی نشان کو اپنی ملکیت قرار نہیں دے سکتیں: ہائیکورٹ۔


نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے ہفتہ کو کہا کہ سیاسی جماعتیں انتخابی نشان کو اپنی ملکیت قرار نہیں دے سکتیں، خراب کارکردگی پر نشان چھن بھی سکتا ہے۔

ہائی کورٹ نے یہ حکم سمتا پارٹی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا جس میں شیو سینا (ادھو دھڑے) کے انتخابی نشان کے طور پر جلتی ہوئی مشعل حاصل کرنے کے خلاف ان کی درخواست کو مسترد کرنے کے سنگل جج کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ جلتی ہوئی مشعل اُن کا انتخابی نشان ہے اور اُنہوں نے اسی نشان پر الیکشن لڑا تھا۔
چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس سبرامنیم پرساد کی بنچ نے سبرامنیم سوامی بمقابلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے معاملے میں سپریم کورٹ کے سابقہ حکم کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ انتخابی نشان کوئی شہ نہیں ہے اور نہ ہی اس سے آمدنی ہوتی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر