Latest News

اسکول کی زیادتیوں سے تنگ آکر بچوں نے مدرسے میں پناہ لی، مدھیہ پردیش کے ودیشہ ضلع کا واقعہ، اساتذہ کی شکایت۔

بھوپال: بھوپال کے قریب ضلع ودیشہ میں ایک بار پھر اسکول اور مدرسے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نیشنل چائلڈ کیئر کمیشن کو ایک وائرل ویڈیو بھیجا گیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شہر سے لگے ہوئے رائے پورا علاقے کے ٹوپورہ سرکاری اسکول میں پڑھنے والے 35 بچوں نے پڑھائی اور میپنگ نہیں ہونے سے پریشان ہوکر مدرسے میں ایڈمیشن لے لیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ایک شخص بچوں سے پوچھ رہا ہے کی وہ سرکاری اسکول چھوڑ کر مدرسے میں داخل کیوں ہوئے؟ جواب میں بچوں نے بتایا کہ ان کی ٹیچر موبائل فون دیکھتی رہتی ہے اور کہتی تھی کی تم نہا کر نہیں آئے تمہاری میپنگ بھی نہیں ہوئی تو تم گھر جاؤ۔ شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ جن 35 بچوں کو سرکاری اسکول سے مدرسے میں داخلہ لینا بتایا جارہا ہے۔ ان میں سے 20 بچوں کے نام جترا پورہ اسکول کے، گیارہ بچے ٹوپورا اسکول اور چار بچے ایک پرائیویٹ اسکول بالاجی میں رجسٹرڈ ملے۔ وہیں مقامی لوگوں اور والدین کے مطابق کورونا کے قہر کے بعد جب اسکول کھولے گئے تو ان بچوں کو یہ کہہ کر اسکول میں داخلہ نہیں دیا گیا کہ آپ کا کوئی کارڈ نہیں بنا ہے یا میپنگ نہیں ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ والدین نے اپنے بچوں کو پاس کے مدرسے میں داخل کر ان کو پڑھانے لگے۔واضح رہے کہ ویڈیو کے ملتے ہی کمیشن نے ودیشہ ضلع کے ایجوکیشن افسر کو نوٹس بھیج کر معاملے کی جانچ کر کے رپورٹ بھیجنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ نوٹس میں ٹیچر کا نام ریکھا چڈوکار لکھا ہوا ہے۔ کمیشن نے لکھا ہے کہ جس اسکول کا معاملہ ہے، اسے دو سال سے فنڈنگ نہیں ملی اور نہ ہی بچوں کی میپنگ ہوئی۔ کمیشن نے سخت احکام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کے گنہگار اساتذہ اور افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ساتھ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پورے ضلع میں اسکول چھوڑنے والے بچوں کا پتا لگایا جائے۔ تاکہ کوئی بھی بچے تعلیم سے محروم نہ رہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر