Latest News

امیر الدولہ اسلامیہ انٹر کالج لکھنو کے صوبائی سطح کے مقابلہ میں دارالعلوم فیض محمدی کے طلباءنے ماری بازی۔

  مہراج گنج: عبید الرحمٰن الحسینی۔
 امیر الدولہ اسلامیہ انٹر کالج ، لال باغ لکھنو کے زیراہتمام صوبائی سطح کے منعقدہ مسابقاتی پروگرام میں دارالعلوم فیض محمدی ہتھیاگڈھ کے چارہونہار طلبہ نے ممتاز ونمایاں مقام حاصل کیا ہے، واضح رہے کہ دارالعلوم کے طلباءنے اپنی دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ،اس مرتبہ بھی تمام مسابقے میں پوزیشن بالترتیب محمدفرحان (اردو تقریر سکنڈری گروپ) عاطف ممتاز( اردو تقریر فاضل گروپ ) محمدمنہاج عالم ( انگلش تقریر سکنڈری گروپ) اورمحمد جمشید ( سیرت کوئز)نے امتیازی مقام حاصل کرکے ادارہ کے ساتھ ساتھ ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ جس پر بانی ادارہ مولانا قاری محمد طیب قاسمی ، ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی اورمہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
  مسابقہ سے جیت کر واپسی کے بعد آج دارالعلوم فیض محمدی کی مسجد ” النور ،، میں فاتح ٹیم کے اعزاز میں ایک استقبالیہ پروگرام رکھا گیا ،جس کی صدارت مہتمم ادارہ مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے فرمائی جب کہ نظامت کے فرائض ناظم تعلیمات مولانا محمد انتخاب ندوی نے انجام دیئے۔ 
 دارالعلوم کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے اپنے افتتاحیہ کلمات میں سب سے پہلے اپنے تمام مہمانان کرام بالخصوص مہمان خصوصی مفتی مشکور احمد قاسمی کا ، ان کی تشریف آوری پر صمیم قلب سے شکریہ اداکرتے ہوئے موصوف کو سپاس نامہ پیش کرکے اعزاز بخشا،اس کے بعد آپ نے کہا کہ مسابقہ سے جہاں طلبہ کی صلاحیتیں نکھرتی ہیں، وہیں ارباب مدارس کو اس کا بھی علم ہوتا ہے کہ کس مدرسہ وادارہ میں کس معیار کی تعلیم دی جارہی ہے،آپ نے پوزیشن لانے والے تمام طلباءکو گلوںکاہار پہنا کر ان کی تکریم واستقبال کیا۔ 
 پروگرام کے مہمان خصوصی مفتی مشکوراحمد قاسمی ، صدر جمعیة علماء منچریال تلنگانہ نے صوبائی سطح کے مقابلے میں طلباءکی نمایاں کامیابی پر نہ صرف انہیں مبارکباد پیش کیا، بل کہ تمام پوزیشن لانے والے طلباءکی گل پوشی کرتے ہوئے انہیں پند ونصائح سے بھی نوازا: آپ نے اپنے خطاب میں تعلیم ومدارس اسلامیہ کی اہمیت پر بھر پور روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ، آج تعلیم یافتہ قومیں ہی کامیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ یقینا اس قسم کے پروگرام کے انعقاد سے قوم کے نونہالوں کی خوابیدہ صلاحیتو ں کو اجاگر کرنے کے علاوہ ان میں خود اعتمادی کا جذبہ پید اکرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس مسابقہ میں طلباءکی پوزیشن وار کامیابی سے ادارہ کے معیارتعلیم اور بہترین تربیت کااندازہ لگتا ہے۔ اس لئے ادارہ کے جملہ ااساتذہ کرام کاتہ دل سے شکریہ اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔آپ نے طلبہ کو ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ : وقتی کامیابی پر خوشی کے اظہار سے اچھا یہ ہے کہ آپ اپنے اندر دائمی صلاحیت ولیاقت پیدا کرنے کی کوشش کریں ، تاکہ ہر میدان میں آپ فتح وکامرانی کا علم بلند کرسکیں، کیوں کہ انسانیت کے لئے عصری علوم سے کہیں زیادہ دینی تعلیم ضروری ہے۔ مہمان خصوصی نے اپنے پُر تاثیر خطاب کے ذریعہ طلباءکے اندر بلندیوں کو چھونے اور ہر میدان میں آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ دلو ں میں حوصلہ اور حوصلوں میںجان پیدا کرنے پیدا کرنے کی کوشش اور انہیں موبائل کی لعنت سے محفوظ رہنے کی تلقین کی۔
 نگراں انجمن فیض اللسان ،مولانا ڈاکٹرمحمد اشفاق قاسمی نے ادارہ کے طلباءکو صوبائی سطح کے مقابلہ میں نمایاں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے ا س پر آشوب دور میں جب کہ نوجوانوں کو اپنی متاع علم وفن کو زمانہ کی دست برد سے بچانا مشکل ہورہا ہے ، ایسے وقت میں ہمارے ادارہ کے چارطلبہ کا چار نوعیت کے مسابقہ میں پوزیشن حاصل کرنا یہ یقینا ہمارے لئے بڑی سعادت کی بات ہے ، اس قسم کے پروگراموں میں نونہالوں کی شرکت ، انکے علمی رجحان اورا سلامی سربلندی کے لئے مہمیز ثابت ہوگا۔
 اس موقع پر مولانامحمدطاہر قاسمی، مہتمم مدرسہ فرقانیہ اکسڑوا، مفتی احسان الحق قاسمی، احمد رشید نگراں مدرسہ اقراءگرلس اسکول ( نسواں) بھائی زبیر احمد ، صدر عالم ، ماسٹر عبد القادر ، عدنان عبداللہ، پھریندہ، مولانا محمد سعید قاسمی، مولانامحمد صابر نعمانی، مولانا شکراللہ قاسمی ، مولاناظل الرحمان ندوی ، ماسٹر محمد عمر خان ، حافظ وسیم احمد ، ماسٹر فیض احمد ، ماسٹر جاوید احمد، حافظ ذبیح اللہ ، ماسٹر صادق علی، وغیرہ موجودتھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر