Latest News

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پانچ اسکالرز پہلی بار پی ایم فیلوشپ کے لئے منتخب۔

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پانچ ریسرچ اسکالرز کو وزیر اعظم ریسرچ فیلوشپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ جس کا اعلان یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔اعلیٰ معیار کی تحقیق کی حوصلہ افزائی کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی یہ اسکیم صرف منتخب مرکزی یونیورسٹیوں میں نافذ ہے۔اے ایم یو شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے پروفیسر محمد ریحان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا اے ایم یو کے اسکولز کو پہلی بار وزیر اعظم کے ریسرچ فیلو پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔کل پانچ رسرچ اسکالرز میں سے تین اسکالرز شعبہ الیکٹریکل انجینئر کے ہیں جس میں سے دو رسرچ اسکالرز میری اور ایک پروفیسر سلمان حمید کی سرپرستی میں رسرچ کر رہے ہیں.ان میں سے دونوں رسرچ اسکالر الیکٹریسٹی سے متعلق قومی مشن پر کام کر رہے ہیں۔ یہ یونیورسٹی کے لئے فخر کی بات ہے۔ اس کامیابی سے یونیورسٹی میں اعلیٰ معیار کے ساتھ تحقیقی کام کو فروغ دیا جائے گا اور ساتھ ہی یونیورسٹی کے دیگر رسرچ اسکالرز بھی متاثر ہوں گے۔پی ایم فیلوشپ میں منتخب ہونے والے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے رسرچ اسکالر محمد اوویس خان نے اپنے آپ کو خوش نصیب بتاتے ہوئے کہا پی ایم فیلوشپ کے نام سے یہ مرکزی حکومت کی بہترین اسکیم ہے جس سے رسرچ اسکالرز کو رسرچ کے دوران ماہانہ وظیفہ پانچ سال تک دیا جائے گا۔اوویس نے مزید بتایا میں 'الیکٹریک وہیکل جارجنگ اسٹیشن سمشی توانائی کے ساتھ' پر میں رسرچ کر رہا ہوں۔ آنے والے وقت میں الیکٹریکل وہیکلس کی تعداد میں اضافہ ہوگا تو ان کے چارجنگ کے لئے چارجنگ اسٹیشن کی ضرورت ہوگی، سولر توانائی کی مدد سے چارجنگ اسٹیشن پر الیکٹ وہیکلس کی چارجنگ سے متعلق ہی میری رسرچ ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر