Latest News

یوپی کے تمام اضلاع میں ڈینگو اسپتال بنائے جائیں گے۔

لکھنو:  یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سنیچر کے روز کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں ڈینگو اور دیگر متعدی بیماریوں میں مزید اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ان بیماریوں کی بہتر اسکریننگ کے لیے نگرانی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگو سے بچاؤ کے لیے ہر ضلع میں جلد مخصوص ہسپتال بنائے جائیں گے۔ D یوگی آدتیہ ناتھ آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پنچ کالی داس مارگ، لکھنؤ میں اعلیٰ افسران کے ساتھ ڈینگو اور کووڈ سے متعلق جائزہ میٹنگ کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ڈینگو سے بچاؤ کے لیے ہر ضلع میں جلد مخصوص اسپتال بنائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آشا بہنوں کا تعاون حاصل کرکے گھر گھر اسکریننگ کرائی جائے۔ علامتی مریضوں کی شناخت کے بعد ان کی مناسب علاج کے انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڈیکیٹڈ ڈینگو ہسپتال کو ڈیڈیکیٹڈ کوویڈ ہسپتال کی طرح فعال بنایا جانا چاہئے۔ جس میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد میں تعیناتی ہو۔یوگی نے کہا کہ موجودہ وقت میں وزراء کو اپنے اپنے علاقے میں رہنے کی ضرورت ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہسپتال آنے والے ہر مریض کو ایک بستر دستیاب ہو اور اس کا صحیح طبی معائنہ کیا جائے اور بروقت علاج کیا جائے۔ ہمارے تمام میڈیکل کالج بشمول ڈسٹرکٹ ہسپتال، پی ایچ سی، سی ایچ سی اور دیگر اعلیٰ سطحی ادارے وسائل سے بھرپور ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ صحت، شہری ترقیات، پنچایتی راج اور محکمہ اطلاعات بیداری پروگراموں کا انعقاد کریں تاکہ لوگوں کو ڈینگو کی وجوہات، علامات کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کیا جاسکے، اس کے علاوہ اس بیماری کی تفصیلی معلومات اخبارات میں آگاہی اشتہارات، وال پینٹنگ، پبلک ایڈریس سسٹم وغیرہ کے ذریعے دی جائیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر