Latest News

غازی آباد میں پھرسڑک پر نماز پڑھنے کا ویڈیو وائرل، معاملہ درج۔

غازی آباد: غازی آباد میں ایک بار پھر مسلسل دوسرے ہفتے سڑک پر نماز پڑھتے ہوئے مصلیوں کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اس کے بعد پولس نے ٹوئٹ کرکے جانکاری دی ہے، اور نامعلوم مصلیوں کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا ہے۔ بتادیںکہ گزشتہ ہفتے بھی اسی طرح کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس کے بعد پولس نے علاقے میں دفعہ ۱۴۴ کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کیا تھا۔ نماز پڑھنے کا حالیہ ویڈیو غازی آباد کے ٹیلہ موڑ تھانہ علاقہ کے گرما گارڈن گول چکر کے پاس کا بتایاجارہا ہے، سڑک پر نماز پڑھنے کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس میںکئی مصلی نظر آرہے ہیں، ویڈیو میں صاف طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ عوامی روڈ پر آمدورفت کو روک دی گئی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولس نے ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ معاملہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر