Latest News

یوپی: شاہجہانپور میں مسجد میں گھس کر شر پسندوں نے کی کلام پاک کی بے حرمتی، مسلمانوں کا شدید احتجاج، پولیس نے کیا لاٹھی چارج، ملزمین کی تلاش جاری۔

شاہجہانپور: یوپی کے شہر شاہجہانپور میں بدھ کے روز شر پسندوں نے مسجد میں داخل ہو کر کلام پاک کو (نعوذ باللہ) نذرآتش کر دیا، جس کے بعد مسلمانوں میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑک پر اتر کر احتجاج کیا اور قصور واروں کو گرفتار کر نے اور ان پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ 
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہجہانپور کے چوک کوتوالی علاقہ میں واقعہ مسجد سید شاہ فخر عالم میاں میں بدھ کی شام دو لوگوں نے داخل ہوکر وہاں رکھی مذہبی کتاب (قرآنِ کریم) کو جلادیا۔ نماز کے لئے جب امام حافظ ندیم اور دیگر لوگ پہنچے تو مذہبی کتاب کے جلے ہوۓ صفحات دیکھے اور انہوں نے دیگر لوگوں کو اس کی اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق جیسے ہی لوگوں کو مسجد میں کلام پاک جلانے کی اطلاع موصول ہوئی تو و مشتعل ہو گئے اور انہوں نے میں سڑک پر جام لگانے کی کوشش کی۔ 
دریں اثنا، پولیس اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی تاہم مشتعل افراد مسجد کے باہر جمع ہو گئے اور اردگرد نظر آ رہے بی جے پی لیڈران کے ہورڈنگ اتارکر انہیں نذرآتش کر دیا۔ اس پر پولیس نے مشتعل ہجوم کو لاٹھی پھٹکار کرمنتشر کیا۔ موقع پر احتیاطی طور پر پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ دیر شام بڑی تعداد میں لوگ مسجد کے باہر جمع ہو گئے جس سے جام کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ اے ڈی ایم (انتظامیہ) رام سیوک دیویدی، ایس پی سٹی سنجے کمار مع فورس موقع پر پہنچے اور پیش مام اور وہاں موجود دیگر افراد سے بات چیت کر کے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے مہلت مانگی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس کے بعد اہم سڑک سے لوگوں کا ہجوم ہٹ گیا۔ افسران مشتعل لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن وہ وہاں سے ہٹنے کو تیارنہیں تھے۔ رپورٹ کے مطابق سی او سٹی اکھنڈ پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ مسجد کے نزیدک واقع شوروم کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو مشکوک نو جوان نظر آ رہے ہیں، قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ حرکت ان دونوںہی انجام دی ہے۔

دیوبند ٹائمز۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر