Latest News

کوئی بھی مدرسہ جعلی، فرضی یا غیر قانونی نہیں ہے: یوپی چیئرمین مدرسہ بورڈ۔

لکھنو:  یوپی مدرسہ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے کہا ہے کہ مدارس کا سروے کسی قسم کی تحقیقات نہیں تھی۔ کوئی بھی مدرسہ جعلی، فرضی یا غیر قانونی نہیں ہے۔ تمام مدرسوں کی انتظامیہ کو بھیجے گئے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومتیں وقتاً فوقتاً سروے کرتی ہیں اور موصول ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔
سروے کا چرچا اس لیے زیادہ ہوا کہ پچھلی حکومتوں نے مدارس کی اصلاح کی سمت میں کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے سروے کو عام سروے سمجھا جائے، یہ کسی قسم کی تحقیقات نہیں تھی۔ مدرسہ شکشا پریشدکی سفارش پر ریاست میں غیر تسلیم شدہ مدارس کے سروے کا تاریخی کام مدرسوں کے مہتمم اور منتظمین کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس کے لیے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہو گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر