Latest News

گجرات میں بی جے پی کا انتخابی منشور: مدارس کا سروے، تبدیلی مذہب پر سخت سزا، یونیفارم سول کوڈ کے نفاذ کا وعدہ، ’پولیس اسٹیٹ‘ بنانے کی طرف اشارہ۔

احمد آباد: بی جے پی نے گجرات کے اپنے انتخابی منشور میں جو وعدے کیے ہیں اُس سے گجرات کو بالواسطہ طور سے ہندو اسٹیٹ یا پولیس اسٹیٹ کی شکل میں تیار کرنے کا عزم نظر آتا ہے۔ 
ان میں کٹرپسند مخالف سیل کا قیام، مبینہ اینٹی نیشنل طاقتوں کے خلاف مہم، وقف ملکیتوں کی جانچ، مدارس کا نئے سرے سے سروے اور مذہب تبدیلی پر سخت سزا اور جرمانہ کی سہولت نافذ کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کو بھی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بی جے پی کے ’سنکلپ پتر‘ میں الیکٹرک اسکوٹر اور طالبات کو سائیکل جیسی انتخابی ریوڑیوں کے ساتھ ہی 2036 میں گجرات میں اولمپک کھیلوں کے انعقاد کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی 20 لاکھ ملازمتوں کا بھی وعدہ ہے، لیکن اس کی کوئی مدت طے نہیں ہے۔ ویسے عام طور پر انتخابی منشور آئندہ پانچ سالوں کے لیے ہوتے ہیں، لیکن جس طرح 2036 کے اولمپک کھیلوں کا تذکرہ اس انتخابی منشور میں ہے اس سے یہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ محض انتخابی جملے ہی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر