Latest News

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بنا انگلینڈ۔

میلبرن: ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل میں پاکستان کو5 وکٹ سے شکست دے کر انگلینڈ نے ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔ بین اسٹوکس نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔ 
قبل ازیں، انگلینڈ کے گیندبازوں نے شاندار گیندبازی کی اور پاکستان کو 137 رن پر روک دیا۔ سیم کرن نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل کئے، اس کے علاوہ عادل راشد داور کرس جارڈن نے دو دو وکٹ لئے۔ ایک وقت پر انگلینڈ کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 45 رن تھا، لیکن اس کے بین اسٹوکس نے پہلے کپتان جوس بٹلر اور پھر ہیری بروک کے ساتھ مل کر پاکستانی گیندبازوں کا سامنا کیا۔ بعد میں انہیں معین علی کا ساتھ ملا اور جیت پاکستان سے دور ہوتی چلی گئی۔ بین اسٹوکس نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 52 رن بنائے۔ پاکستانی گیندبازوں نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا لیکن ہدف کم ہونے کی وجہ سے وہ اس کا دفاع نہیں کر سکے۔ شاہین آفریدی کی چوٹ بھی پاکستان کی ہار کی ایک وجہ بنی کیونکہ وہ 2.1 اوور ہی پھینک سکے۔ انہیں فیلڈنگ کرتے وقت چوٹ لگی تھی۔ ان کی جگہ پر بولنگ کرنے کے لئے آئے افتخار احمد کی دو گیندوں پر دو چوکے لگنے کے بعد انگلینڈ نے پچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤت نے دو، جبکہ شاہین آفریدی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر