Latest News

يوپی ضمنی الیکشن سے کانگریس اور بی ایس پی نے بنائی دوری، بی جے پی اور سماجوادی کے درمیان ہوگا سیدھا مقابلہ۔

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس پارٹی نے اتر پردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے خود کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
کانگریس پارٹی مین پوری لوک سبھا ضمنی انتخابات کے ساتھ ساتھ کھٹولی اور رامپور اسمبلی ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار نہیں اتارے گی۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال اپنی تنظیم کو مضبوط کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کے ساتھ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ اس سلسلہ میں مایا وتی نے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کہا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بی جے پی کے درمیان سیدھا مقابلہ ہونے والا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر