Latest News

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ملک بھر کی مساجد میں نماز استسقاء کرانےکی ہدایت۔

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز  نے ملک بھر کی مساجد میں نماز  استسقاء  کرانےکی ہدایت کی ہے۔

سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان کے مطابق  شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرمین شریفین سمیت تمام مساجد کو ہدایت کی ہےکہ وہ جمعرات کو نماز استسقاء کروائیں۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ باران رحمت کے نزول کے لیے نماز استسقاء کی ادائیگی سنت نبویﷺ ہے۔
خادم حرمین شریفین نے اپیل کی ہے کہ لوگ صدقات و خیرات کے ساتھ توبہ و استغفار بھی کریں۔ سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کی ہدایت پر جمعرات کو ملک بھر میں نماز استسقاء پڑھی جائےگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر