Latest News

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی نا ھید حسن کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، حامیوں میں دوڑی خوشی کی لہر۔



شاملی:  ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن کو گینگسٹر کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے بعد جسٹس نے گینگسٹر کیس میں ایم ایل اے کو ضمانت دے دی۔
آپ کو بتا دیں کہ 15 جنوری کو کیرانہ پولیس نے سماج وادی پارٹی کی ایم ایل اے ناہید حسن کو گینگسٹر ایکٹ کے سلسلے میں عدالت میں پیش کرنے کے بعد گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ مقامی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد ضمانت کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی۔
پولیس انتظامیہ نے ایم ایل اے ناہید حسن کو ضلع جیل سے تقریباً دو ماہ قبل چترکوٹ جیل بھیج دیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کو ہائی کورٹ میں گینگسٹر ایکٹ کیس میں ناہید حسن کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران جسٹس نے ضمانت منظور کر لی۔ ایم ایل اے کو ہائی کورٹ سے راحت ملنے کے بعد حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
شاملی ضلع کے کیرانہ ایم ایل اے ناہید حسن کو 14 فروری کو کیرانہ پولیس نے گینگسٹر کیس میں جیل بھیج دیا تھا۔ مقامی عدالت نے ناہید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ اس کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، لیکن وہاں سے بھی ضمانت نہیں ہوئی۔ یہی نہیں، ناہید حسن نے ایس پی کے ٹکٹ پر جیل سے اسمبلی الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر