Latest News

چوروں نے دارالعلوم دیوبند کی مسجد رشید کے اندر رکھا چندہ بوکس اکھاڑا، مچی کھلبلی۔

چوروں نے دارالعلوم دیوبند کی مسجد رشید کے اندر رکھا چندہ بوکس اکھاڑا، مچی کھلبلی۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
دارالعلوم دیوبند کی مشہور مسجد رشید میں رکھے چندہ بوکس کو چوری کی نیت سے اکھاڑ دیاگیا، حالانکہ چور اس میں رکھی رقم نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر کھلبلی مچ گئی، ادارہ کی انتظامیہ اپنی سطح پر معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔چوری کا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
بدھ کی رات کسی وقت چوروں نے ایشیا کی مشہور مسجد رشیدمیں رکھا چندہ بوکس اکھاڑ پھینکا۔ تاہم کسی کی آمد کی آہٹ سن کر وہ اس میں رکھی رقم چوری نہ کرسکے اور موقع پر ہی پربوکس چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ دربان (چوکیدار) نے اکھڑے ہوئے چندہ بوکس کو دیکھا تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ اس نے فوری طور پر انتظامیہ کو اس سلسلے میں مطلع کیا۔ موقع پرپہنچے ادارے کے ذمہ داران کو چندہ بوکس کے مقام کے نزدیک ہی ایک لوہے کی سلاخ پڑی ہوئی ملی۔ انتظامیہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر