Latest News

قطر میں برازیل کی پوری فیملی کا قبول اسلام ، فیفا ورلڈ کپ کے دوران والدین اور چار بچوں نے کلمہ پڑھا۔

دوحہ: قطر میں جاری فٹ بال میچ دیکھنے آئے برازیل کے ایک فیملی کے اسلام قبول کرنے کی خبریں آرہی ہیں۔ نو بھارت ٹائمز کی خبر کے مطابق برازیلی فیملی کے چھ اراکین نے اسلام قبول کیا ہے اور اپنے فیصلے پر انہیں فخر ہے۔ اس فیملی میں والدین اور چار بچے شامل ہیں ۔ انہوں نے مولانا کے سامنے مذہب اسلام اپنایا، اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ماں کے علاوہ ان کی تینوں بیٹیاں برقعہ پہنچی ہوئی تھیں ویڈیو میں کافی خوش نظر آرہی ہیں۔ مولانا نے اسلام قبول کروانے کے بعد ان سے ان کے جذبات کے متعلق پوچھا تو انہوں نے اس پر جواب دیا کہ ’ہمیں نہیں معلوم کہ اپنی اس خوشی کا اظہار کیسے کریں‘ ، یہ بہت ہی مشکل ہے کیوں کہ اس نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔ اس کے بعد مولانا نے بیٹی سے پوچھا کہ کسی نے اسلام قبول کرنے کا دبائو تو نہیں ڈالا، ان کا جواب نفی میں تھا، بیٹی نے کہاکہ کسی کے کہنے یا ڈرانے پر مذہب نہیں منتخب کیا بلکہ یہ دلی فیصلہ ہے۔ بتادیں کہ برازیل سے قبل میکسکو کے ایک خاندان نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔ قطر نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران اسلام کی تبلیغ واشاعت کے لیے الیکٹرانکس بورڈ بھی دنیا کی مختلف زبانوں میں آویزاں کر رکھے ان بورڈس کو اینٹری گینٹ پر اس طرح سے لگایا گیا ہے کہ آنے والے انہیں بخوبی دیکھ سکیں۔ ساتھ ہی اسلام کے بارے میں بتانے والی بک لیٹ بھی الگ الگ زبانوں میں شائع کی ہیں اور انہیں شائقین فٹ بال کے درمیان تقسیم کیاجارہا ہے۔ حضور ﷺ کی احادیث ، آپ ﷺ کے اخلاق حسنہ اور عادات وخصائل کے بارے میں بھی شائقین کو بتایاجارہا ہے ان باتوں کو سڑکوں کے کنارے دیواروں پر لکھا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر