بنگلورو: کرناٹک میں ٹیپو سلطان اور ساور کر کو لے کر ایک بار پھر تنازعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں یاد گیر ضلع میں ٹیپو سر کل کا نام بدل کر ساور کر سر کل کر دیا گیا۔ اس کے بعد یہاں شدید احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے بڑی تعداد میں ٹیپو سر کل پہنچ کر احتجاج کیا۔ کرناٹک میں ٹیپو سلطان اور ساور کر کو لے کر تنازعہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے شیموگہ میں یوم آزادی پر دونوں کے پوسٹروں کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ یوم آزادی کے موقع پر کرناٹک کے شیموگہ میں ساور کر اور ٹیپوسلطان کے ہورڈنگز لگانے کو لے کر کشید گی پیدا ہوگئی تھی۔ یہاں دو گروپ آپس میں لڑ پڑے۔ اس کے بعد دفعہ 144 لگانا پڑی۔
0 Comments