Latest News

موربی پل سانحہ معاملے میں بلدیہ کے چیف آفیسر معطل۔

احمد آباد: موربی پل سانحہ معاملے میں گجرات شہری ترقی محکمہ نے موربی میونسپلٹی کے چیف آفیسر سندیپ سنگھ جھالا کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پل حادثے میں تقریباً 140 افراد کی ہلاکت کے بعد لوگوں میں کافی غصہ پایا جارہا ہے۔ بی جے پی ریاست میں اس حادثے کے بعد بیک فٹ میں آگئی ہے، جب کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔ دریں اثنا ریاست کے شہری ترقی محکمہ (شہری ترقی محکمہ گجرات) نے میونسپلٹی کے چیف آفیسر کو معطل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق جب انہوں نے حادثے کے سلسلے میں جانچ شروع کی تو کئی باتیں سامنے آئیں۔ اس معاملے میں پولیس نے اوریوا کمپنی کے منیجر دیپک پاریکھ سے بھی تفتیش کی۔ اس کے علاوہ پولیس نے کمپنی سے پل کے ٹھیکے سمیت تمام اہم دستاویزات بھی اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔ دوسری جانب لوگ کمپنی کے مالک جیسکھ پٹیل کے خلاف شکایت درج کروانا چاہتے ہیں، موربی پل گرنے کی ذمہ دار اہم کمپنی اوروا گروپ کے مالک جیسکھ پٹیل کو لے کر لوگوں میں کافی غصہ پایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں حکومت اور پولیس پر سنگین الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر