Latest News

نڈا کے آبائی شہر میں بی جے پی میں بغاوت، ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر ۱۹؍ سیٹوں پر باغیوں کے خطرے کا سامنا۔

شملہ: ہماچل پردیش اسمبلی انتخاب حکمراں بھارتیہ جنتا (بی جے پی) اور پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کے لیے وقار کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اسی وجہ سے پارٹی نے جمعرات کی رات دیر گئے بلاسپور اسمبلی حلقہ میں نڈا کے وفادار مانے جانے والے ترلوک جاموال کے خلاف بغاوت کرنے والے لیڈر کو پارٹی سے باہر کر دیا۔پارٹی کی طرف سے یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا گیا کہ جاموال کے خلاف بغاوت کرنے والے سبھاش شرما کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر اور ممبر آف پارلیمنٹ سریش کشیپ نے ریاستی ایگزیکٹو ممبر شرما کو چھ سال کے لیے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے نکال دیا اور کہا کہ یہ ”پارٹی کے سرکاری امیدوار کے خلاف آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کی وجہ سے فوری طور پر “ لاگو ہوگا۔زمینی رپورٹس نے پتہ چلا ہے کہ بلاس پور اسمبلی حلقہ میں مقابلہ سہ رخی ہو گیا ہے کیونکہ نڈا اور پارٹی ہائی کمان باغی کو مطمئن نہیں کر سکے۔اب تک، پارٹی کو ریاست میں ایسی 19 سیٹوں پر باغیوں کے خطرے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریاست میں 12 نومبر کو انتخابات ہونے والے ہیں اور پارٹی کو ٹکٹوں کی تقسیم سے غیر مطمئن امیدواروں کی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر