Latest News

دارلعلوم دیوبند نے کیا سالانہ امتحان کا اعلان، اس سال صدرالمدرسین مولانا سیدارشد مدنی کی سرپرستی میں منعقد ہونگےامتحان۔

دیوبند: مادر علمی دارالعلوم دیوبند نے سالانہ امتحان کااعلان کردیاہے اور طلبہ سے پوری محنت و لگن کے ساتھ امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہونے کی نصیحت کی ہے۔ جمعرات کو ادارہ کے ناظم تعلیمات مولانا حسین احمد ہریدواری کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں طلبہ کومطلع کیاگیاہے کہ اس مرتبہ سالانہ امتحانات صدرالمدرسین مولانا سیدارشد مدنی کی سرپرستی میں منعقد ہونگے۔ 
اعلان کے مطابق ادارہ میں سالانہ امتحان یکم شعبان المعظم 1444ھ مطابق 23 فروری 2023ءسے شروع ہوکر 20شعبان المعظم مطابق 13 مارچ 2023ءتک جاری رہے گیں۔ 
مولانا حسین احمد ہریدواری نے اعلان میں کہاکہ طلبہ عزیز اعلیٰ نمبرات سے حصول کامیابی کے لئے ابھی سے سعی پیہم و جہد مسلسل شروع کردیں اور غیر درسی جملہ مصروفیات اور دلچسپیو ں کو بالائے طاق رکھ کر اپنی تمام تر توجہات کو تعلیم کی طرف مبذول کردیں۔ انہوں نے کہاکہ طلبہ کثرت مطالعہ، تکرار مواظبت فی الدرس اور اشتغال بالعلم کو حرزجاں بنالیں۔ 

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر