Latest News

راجیو گاندھی کے قتل کی مجرم نلنی سری ہرن سمیت سبھی جیل سے رہا۔

دہلی: سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے چھ مجرموں میں سے ایک نلنی سری ہرن کو ہفتہ کو ویلور جیل سے رہا کر دیا گیا۔ وہی دیر شام سبھی مجرموں کو جیل سے رہا کردیا گیا۔
آج صبح نلنی کو پیرول کی شرائط کے تحت اس کی موجودگی کو نشان زد کرنے کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ رہائی سے ایک دن قبل یعنی جمعہ کو ہی سپریم کورٹ نے 31 سال جیل میں رہنے کے بعد اس کیس میں جیل کی سزا کاٹ رہے چھ ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ قبل ازیں مئی میں سپریم کورٹ نے قتل کیس کے ساتویں مجرم پیراریولن کو رہا کرنے کے لیے اپنے غیر معمولی اختیارات کا استعمال کیا تھا۔ جمعہ کو ان کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے، عدالت نے کہا کہ یہی حکم باقی مجرموں پر لاگو ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کو راجیو گاندھی قتل کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے نلنی سری ہرن اور آر پی روی چندرن کی قبل از وقت رہائی کا حکم دیا۔ ان دونوں نے قبل از وقت رہائی کے لیے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ جسٹس بی آر گاوائی اور بی وی ناگرتھنا کی بنچ نے کہا کہ اے جی پیراریولن کے معاملے میں سنایا گیا سپریم کورٹ کا فیصلہ اس معاملے میں بھی لاگو ہوتا ہے۔ وہیں چھ مجرموں میں سے ایک نلنی سری ہرن کو ہفتہ کو ویلور جیل سے رہا کر دیا گیا۔ وہیں دیر شام نلنی سری ہرن کے علاوہ دیگر پانچ مجرموں کو بھی جیل سے رہا کردیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر