Latest News

سابق کرکٹ کپتان دھونی بی جے پی جوائن کرسکتے ہیں؟وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ تصویر سے قیاس آرائیوں نے پکڑازور۔

نئی دہلی: ملک میں کھلاڑیوں اور لیڈران کی زبردست فین فالونگ ہے، کئی کھلاڑیوں نے سیاست میں قدم رکھا ہے اور کامیابی بھی حاصل کی ہے، لوگ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو سیاست میں دیکھنا بھی چاہتے ہیں، اسی درمیان ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ایک ملاقات ہوئی ہے۔ اس کے بعد طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، امیت شاہ اور دھونی کی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، تصویر میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے بعد لوگ سوال کرنے لگے کہ کیا دھونی بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں؟ سوشل میڈیا پر سنیچر کو وائرل ہونے والی تصویر میں دھونی امیت شاہ کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے نظر آرہے ہیں، یہ تصویر انڈیا سمینٹس کے ۷۵ سال پورنے ہونے کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے دوران لی گئی ہے اس میں تمل ناڈو کے گورنر آر این روی بھی شامل ہوئے تھے، معلوم ہوکہ انڈیا سیمنٹ کے مالک این شری نواس جن کی آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگس ٹیم بھی ہے، پروگرام کےلیے چنئی پہنچے امیت شاہ کا ایر پورٹ پر بی جے پی کے کئی لیڈران نے استقبال کیا ۔ دھونی اور شاہ کی ایک ساتھ تصویر دیکھ کر لوگ طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں، ایک یوزر نے پوچھا کہ کیا مہندر سنگھ دھونی بی جے پی میں شامل ہونے جارہے ہیں، حالانکہ سوال طنزیہ لہجے میں ہی پوچھا گیا ہے وہیں ایک یوزر نے لکھا کہ دھونی اور شاہ کی ہوئی ملاقات، اس پر ایک دیگر نے کوٹ کرتے ہوئے کہاکہ دھونی جی نے کیا ہے تو کچھ سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا وہیں ایک یوزر نے دونوں کو ملک کا گریٹ فنشر بتایا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر