Latest News

معروف صحافی اشرف استھانوی کے انتقال پر شاہنواز بدر کا اظہار تعزیت۔

سہرسہ: بہار کے مشہور و معروف صحافی جناب اشرف استھانوی کے انتقال پر وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ کے بانی و صحافی شاہنواز بدر قاسمی نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اشرف استھانوی کی رحلت ملک کی اردو صحافت کیلئے عظیم خسارہ ہے، وہ ایک سنجیدہ، معتبر اور بیباک صحافی تہے، انہوں نے میدان صحافت میں نمایاں مقام حاصل کیا، وہ ہمیشہ اردو کے فروغ و بقاء کیلئے کام کرتے رہے، سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں میں بہی وہ ایک معتبر صحافی کی حیثیت سے جانے اور پہچانے جاتے تہے، بے لوث طریقے پر اپنے چھوٹوں کی رہنمائی کرتے، شاہنواز بدر نے کہاکہ بہار کے مخلص صحافیوں میں اشرف استھانوی کا نام سر فہرست ہے، وہ بھلے ہی اس دنیا میں نہیں رہے لیکن ان کی روشن خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا، اشرف استھانوی صرف ایک روایتی صحافی نہیں بلکہ کئی کتابوں کے مصنف اور زندہ دل انسان تہے، سوشل میڈیا پر بہی سرگرم عمل رہتے تہے، اُردو زبان کے حوالے سے ان کی فکر مندی اور کوششوں کو کبہی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، شاہنواز بدر نے کہاکہ جب بہی ملتے ہے پناہ محبت اور اپنائیت کا اظہار کرتے اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرتے، انہیں ایک طویل عرصے تک بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا یقینا وہ بہار کی اردو صحافت کے آبرو تہے، اللہ پاک مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر