Latest News

ضلع سہارنپور کے چار طلبہ وطالبات کو صدر جمہوریہ نے خصوصی اعزاز سے نوازا۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
کھیل مقابلو ں میں شاندار کارکردکی کامظاہرہ کرنے والے ضلع کے چار طلبہ وطالبات کو صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں خصوصی اعزاز سے نوازاگیا۔ ضلع کے قصبہ تیترو میں منعقد ضلع اسپورٹس اینڈ اسکاو ¿ٹ گائیڈ کے چار طلبہ وطالبات کو مقابلہ میں حصہ لیکر شاندار کارکردگی کا ظاہرہ کرنے پر راشٹرپتی بھون میں یوم اطفال کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ٹرافی دے کر خصوصی اعزاز سے نوازا۔
واضح رہے کہ گنگوہ کے متصل قصبہ تیترو میں واقع ایک اسکول میں ضلع سطح کے کھیلوں اور اسکاو ¿ٹ گائیڈ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں تیترو کے چار طلبہ وطالبات نے مختلف مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس کے بعد اسکاو ¿ٹ گائیڈ شعبہ کے اساتذہ نے یوم اطفال پر کھیل اعزاز کے لئے ادیبہ مرزا، سونی، آکاش کماراور ہدیٰ خان کے نام راشٹرپتی بھون بھیجے تھے۔ جہاں یوم اطفام کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ان بچوں کو ٹرافی دے کر اعزاز سے نوازا۔ جس سے بچوں کے والدین سمیت علاقہ کے لوگوں نے خوشی کااظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر