Latest News

راجستھان میں عاشق کے ساتھ انسانیت سوز حرکت، نوجوان کو پیشاب پلایا،گرم چمٹے سے داغا، بے رحمی سے پیٹا، کئی گرفتار۔

ٹونک: راجستھان کے ٹونک ضلع کے لامبھری سنگھ تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کو مبینہ طور پر یرغمال بنانے، اس کی بری طرح پٹائی کرنے، جوتوں کے ہار پہنانے،پیشاب پلانے اور اس کی بہن کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہےTV9کوموصولہ اطلاعات کے مطابق، ایک نوجوان کی جانب سے لڑکی کو سماجی رسم و رواج کے خلاف اپنی بیوی کے طور پر رکھنے کے الزامات کے بعد سماج کے پنچ پٹیلوں نے نوجوان کو سزا دینے کا حکم دیا۔پیار کی سزا،نوجوان کو پیشاب پلایا،گرم چمٹے سے داغا،بے رحمی سے پیٹا،کئ گرفتار پنچوں کے حکم کے بعد الزام ہے کہ اس کے بعد لڑکی کے فریق نے نوجوان اور اس کی بہن کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا اور انہیں جوتوں اور چپلوں کے ہار پہنائے۔ ساتھ ہی مار پیٹ کے بعد نوجوان کو پیشاب بھی پلایا گیا۔ادھر نوجوان کا الزام ہے کہ اس کی ناک پر گرم چمٹے سے داغا گیا۔ بواضح ہوکہ واقعہ 7 اکتوبر (جمعہ) کا ہے، جس کے بعد متاثرہ کی جانب سے بدھ کو 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جن میں سے تین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایچ او بھاگیرتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بدھ کو متاثرہ نوجوان کالو کی جانب سے اس سلسلے میں ملزم نورتن، اس کی بیوی، بیٹے شنکر، بیٹی ساوتری اور دیگر کے خلاف دفعہ 143، 342، 354 اور 500 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اور اس سلسلے میں ملزم نورتن شنکر کے بیٹے، داماد پارس اور پارس کے بھائی ہیمراج کو گرفتار کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر