ممبئی: حیدرآباد سے موصولہ خبروں کے مطابق یہاں کے کےگچی باولی علاقے کی ایک ہوٹل پر چھاپہ مارتے ہوئے پولیس نے جسم فروشی کے اڈہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس کے مطابق سائبرآباد اینٹی ہیومن ٹریکنگ یونٹ نے انسپکٹر سری نواسولو کی قیادت میں کل شام 6.30 بجے انجیا نگر کے ایمپائر اویو ہوٹل پر چھاپہ مارا، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہاں جسم فروشی کا اڈہ چلایا جارہا ہے۔ یہاں سےازبیکستان کی نوجوان خاتون کے ساتھ دہلی کی دو، مغربی بنگال کی دو اور ممبئی کی ایک نوجوان لڑکی کو آزاد کروالیا گیا۔پولیس نے یہاں سے جتیندر، سری کانت، اپرنا سیرین اور لکشمیا کو حراست میں لے لیا۔ مقام واقعہ سے پولیس نے 6 سیل فون 81900 روپے نقد رقم بھی ضبط کرلی۔
0 Comments