Latest News

راجستھان میں شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی، تین ملزم گرفتار۔

جے پور:  راجستھان میں ایک ۴۵سالہ خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے چار مردوں نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کے ضلع سروہی میں پولیس نے سنیچر کو بتایا کہ چار افراد جوڑے کے گھر لوٹنے کے ارادے سے داخل ہوئے تھے۔پولیس نے مزید کہا کہ ’یہ جوڑا صدمے کی حالت میں تھا اور جمعے کو مقامی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرنے سے پہلے جمعرات کو گھر میں ہی رہا۔‘پولیس کے مطابق سنیچر کو تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ چوتھے ملزم کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (پنڈوارہ) جیٹھو سنگھ نے بتایا کہ ’خاتون کے شوہر بطور چوکیدار فرائض انجام دیتے ہیں۔بدھ کی رات یہ جوڑا سونے کی تیاری کر رہا تھا کہ چار افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں یرغمال بنا لیا۔’انہوں نے اس شخص سے ایک ہزار 400 روپے ہتھیا لیے۔ انہوں نے مزید نقدی اور دیگر قیمتی سامان کا مطالبہ کیا لیکن جوڑے کے پاس چاندی کے زیورات کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ جب ڈاکوؤں کو اور کچھ نہیں ملا تو انہوں نے خاتون کے ساتھ ان کے شوہر کے سامنے زیادتی کی۔پولیس افسر نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور مختلف سٹیشنوں کے اہلکار ملزمان کی شناخت اور ان کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں۔’ان میں سے تین ملزمان کو آج سنیچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہماری ٹیمیں چوتھے ملزم کا تعاقب کر رہی ہیں اور وہ بھی پکڑا جائے گا۔‘

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر