Latest News

۶؍ ریاستوں کی ۷؍ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج، بی جے پی کو ۴؍،آرجے ڈی،ٹی آر ایس اور شیوسینا کو ایک ایک سیٹ ملی،کانگریس کی ضمانت ضبط۔

نئی دہلی: ملک کی ۶؍ ریاستوں کی ۷ اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی الیکشن کے نتائج آگئے ہیں، ان میں سے ۴؍ سیٹ پر بی جے پی نے جیت حاصل کی ہے۔ اترپردیش کے گولا گورکھ ناتھ، بہار کے گوپال گنج، اڈیشہ کے دھام نگر اور ہریانہ کے آدم پور اسمبلی سیٹ پر بی جے پی نے جیت درج کرائی ہے۔ کل ملا کر بی جے پی کو ۲ سیٹوں کا فائدہ ہوا ہے۔ وہیں بہار کی مکامہ اسمبلی سیٹ پر آر جے ڈی امیدوار اور باہوبلی اننت سنگھ کی اہلیہ نیلم دیوی جیت گئی ہیں، تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی پارٹی جیت حاصل کی ہے۔ سبھی سیٹو ںپر تین نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی جن سات سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہو ان میں دو دو سیٹو ںپر بی جے پی اور کانگریس کا قبضہ تھا۔ بہار میں مہاگٹھ بندھن میں کانگریس شامل تھی لیکن حیدرآباد میں کانگریس امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگئی ۔ مونوگوڑو سیٹ پر پارٹی کی امیدوار پلوائی سراونتی کو صرف ۲۲ ہزار ۴۴۹ووٹ ملے۔ ادھر مجموعی طو رپر چار سیٹو ںپر بی جے پی ، آر جے ڈی ، ٹی آر ایس اور شیوسینا ایک ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بہار کی دو سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہوئے تھے مکامہ سے آر جے ڈی امیدوار نیلم دیوی، اور گوپال گنج سے بی جے پی امیدوار کسم دیوی کامیاب ہوئی ہے، ہریانہ کے آدم پور سیٹ سے بھوے بشنوئی، یوپی کے گولا گورکناتھ سے امن گری، اڈیشہ کے دھام نگر سیٹ سے سوریہ ونشی سورج بی پی ممبر اسمبلی بنے ہیںہیں۔تلنگانہ کی منوگوڑے سیٹ سے ٹی آر ایس امیدوار پربھاکر ریڈی اور مہاراشٹر اندھیری ایسٹ ( ممبئی) سیٹ سے شیوسینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کی امیدوار ریتوجالٹکے کامیاب ہوئی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر