دارالسلام: تنزانیہ کی وکٹوریہ جھیل میں اتوار کو پریسئسن ائیرلائنز کا ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جب بوکوبا کے ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔تنزانیہ براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے رپورٹ میں بتایا ہےکہ یہ مسافر طیارہ دارالحکومت دارالسلام سے روانہ ہوا تھا لیکن آج صبح طوفان اور شدید بارشوں کی وجہ سے وکٹوریہ جھیل میں گر گیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو فوٹیج اور تصاویر میں طیارہ تقریباً مکمل طور پر ڈوبا ہوا دکھایا گیا، طیارے کا کچھ پچھلا حصہ اور ٹیل پانی کی لکیر کے اوپر دکھائی دے رہی تھی۔بتادیں کہ تنزانیہ کے بوکوبا ائیرپورٹ پر اترنے کی کوشش کے دوران مسافر طیارہ جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔حکام کے مطابق تنزانیہ کی نجی ہوائی کمپنی پریسجن ائیر کی پرواز کے لیے رجسٹریشن 5H-PWF کا حامل ATR-42-500 طیارہ تنزانیہ کے بوکوبا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے لیے اپروچ پر تھا کہ علاقے کی وکٹوریہ جھیل میں گرگیا، حادثے کے بعد طیارے کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا۔ حکام کے مطابق ایک مسافر کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ 15 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، حادثے کا شکار طیارہ 12 سال پرانا تھا جس نے اگست 2010 میں پہلی اڑان بھری تھی۔مقامی حکام کے مطابق پرواز PW-494 دارالسلام سے بوکوبا پہنچی تھی، ایک اور اطلاع کے مطابق طیارے میں عملے کے علاوہ 43 مسافر سوار تھے جن میں سے 26 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ریسکیو کا کام جاری ہے جس میں مقامی ماہی گیروں کی بڑی تعداد اور رضاکار امدادی کام میں حصہ لے رہے ہیں۔
0 Comments