Latest News

اترا کھنڈ میں بابا رام دیو کی پانچ دواؤں پر پابندی۔

دہرہ دون: اتراکھنڈ میں رام دیو کی کمپنی کی پانچ ادویات کی تیاری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ کمپنی پر ‘گمراہ کن اشتہارات’ کے الزام کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ کی رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ کے آیورویدک اور یونانی سروسز کے حکام نے دیویا فارمیسی سے کہا ہے جو پتنجلی کی مصنوعات بناتی ہے، پانچ ادویات کی تیاری بند کر دے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی کو ان پانچ مصنوعات کے اشتہارات میڈیا سے واپس لینے کو بھی کہا گیا ہے۔دی ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فارمیسی جو یوگا گرو رام دیو کی پتنجلی کمپنی کے تحت آتی ہے، بار بار ‘ڈرگس اینڈ میجک ریمیڈیز ایکٹ’ کی خلاف ورزی کرتی پائی گئی۔ڈاکٹر جی سی ایس جنگپنگی، لائسنس آفیسر، اتراکھنڈ آیورویدک اور یونانی خدمات کے ذریعہ جاری کردہ ایک خط میں، فارمیسی سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر 
Divya Madhugrit 
DivyaIagrit Gold
 Divya Thyrogrit 
Divya Bpgrit
اور Divya Lipidome ادویات کی پیداوار کو روک دے۔ یہ ادویات ذیابیطس، آنکھوں کے انفیکشن، تھائرائڈ، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ دوسری طرف پتنجلی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دیویا فارمیسی میں ہر پروڈکٹ اور دوا مقررہ معیارات کے مطابق بنتی ہے۔کمپنی نے کہا، "ہم پر ان لوگوں کی طرف سے حملہ کیا جا رہا ہے جو طب کی دنیا میں کنفیوژن اور خوف کا کاروبار کرتے ہیں۔”ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پتنجلی نے اپنا جواب سرکاری افسران کو بھیج دیا ہے اور اب شکایت کنندہ کے خلاف کارروائی کی درخواست کرے گی کیونکہ ان کے ذریعہ اٹھایا گیا مسئلہ پہلے ہی حل ہوچکا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر