Latest News

نواز گرلز اسکول میں سائنس اور آرٹ کی شاندار نمائش کا انعقاد، ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا نے کی طالبات کی تعلیمی و فنی صلاحیتوں کی جم کر تعریف، طالبات کو ہر میدان میں مستقبل سنوارنے کی نصیحت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف عصری تعلیمی ادارہ نواز گرلز پبلک اسکول میں سائنس اور آرٹ کے نمائشی کیمپ کا شاندار انعقاد کیاگیا،جس میں اسکول کی طالبات نے شاندار طریقہ سے اپنی تعلیمی و فنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔

پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر وپن تاڈا نے شرکت کی۔ جن کا عالمی شہرت یافتہ شاعر اور اسکول کے بانی ڈاکٹر نواز دیوبندی نے والہانہ انداز میں استقبال کیا۔ 
اس موقع پر ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا نے اسکول کی طالبات کے ذریعہ شاندار طریقہ سے پیش کئے گئے مختلف قسم کے ماڈلس کی جم کر تعریف کرتے ہوئے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور کہاکہ یہ نمائش ہندوستان کی مشتر کہ تہذیب اور تاریخ کو ظاہر کررہی ہے،اس دوران طالبات کے ذریعہ بنائے گئے ملک کے تاریخی مقامات ،تمام مذاہب کے ماڈل کے ساتھ شاندار سائنسی پروجیکٹ پیش کئے جن کی تمام مہمانوں نے جم کر تعریف کی۔ 
اس دوران ایس ایس پی ڈاکٹر وپن تاڈا نے اسکول کے منتظمین کی کوششوں اور طالبات کی محنتوں و تعلیمی اور فنی صلاحیتوں کی خوب ستائش کرتے ہوئے کہاکہ نواز گرلز اسکول کی طالبات کی صلاحیتیں اور کوششیں قابل تعریف ہیں، انہوں نے کہاکہ تعلیم نسواں کے میدان میں ڈاکٹر نواز دیوبندی کی خدمات سنہرے الفاظ سے لکھنے لائق ہیں، یہ بیٹیاں ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں، یہی بیٹیاں اپنے خاندان کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی روشن کرینگی۔ انہوں نے طالبات کو تعلیمی میدان میں خوب ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ آپ انجینئر، ڈاکٹر، افسر، سائنسداں، پولیس، سول سروسز غرض کے ہر میدان میں آکر تاریخ رقم کریں اور ملک کی ترقی میں اپناتعاون کریں۔ انہوں نے تعلیم نسواں کی وقت کی اہم ترین ضرورت قراردیتے ہوئے وقت کی کمی بتاتے ہوئے آئندہ پھر نواز گرلز اسکول میں آنے کا وعدہ کیا اور طالبات کو اپنا ہدف متعین کرکے محنت کرنے کی تلقین کی۔ 
اس موقع پر سی او رام کرن سنگھ بھی طالبات کے ماڈلس کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ بیٹیاں ہمارے خاندان ہی نہیں بلکہ سماج اور ملک کی انمول وراثت ہیں۔ علاوہ ازیں میپلس اکیڈمی کے اجے متل، ڈاکٹر چترا جوشی،دون ویلی اسکول کے راجکشور گپتا،روپیش سینی،الپائن سہارنپور کے ثروت جمال، ڈاکٹر انتیا اگروال، فرحت بتول،شیام کمار اگروال،شمیم مرتضیٰ فاروقی بھی بچیوںکے پرجیکٹ کے تعریف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ 
اس دوران اسکول کے بانی ڈاکٹر نواز دیوبندی نے سبھی مہمانوں بالخصوص ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر وپن تاڈا کا شکریہ اداکرتے ہوئے اسکول کی خدمات کو مختصراً بیان کیا اور کہاکہ ایس ایس پی سہارنپور نے ہماری طالبات کے ماڈل دیکھ کر جو تعریف کی ہے وہ بچیوں  کے آگے بڑھنے کا حوصلہ ہے۔ انہوں نے تمام والدین کا بھی اس نمائش کی کامیابی میں تعاون پر شکریہ اداکیا اور کہاکہ بیٹوں کو ہی نہیںبلکہ بیٹیوں کوبھی خوب پڑھائیں، انہوں نے کہاکہ بچیوںکی تعلیم سے سماج میں نیا انقلاب آئیگا۔
اس نمائش میں پرنسپل فوزیہ نواز، عبداللہ نواز خان، سید وجاہت شاہ، ماسٹر خورشید، ریاست حسین، حافظ عثمانی، اسامہ ملک، احسان الٰہی، دانش خان، ذکی انجم، انس عثمانی وغیرہ کا خصوصی تعاون رہا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر