Latest News

تین بچوں کے باپ سے کورٹ میریج کرنے والی بہن اور اس کے عاشق کو بھائی نے اتارا موت کے گھاٹ، تھانہ پہنچ کر کیا اعتراف جُرم۔

باغپت: باغپت میں بہن کی پسند کی دوسری شادی سے ناراض بھائی نے دلخراش واقعہ کو انجام دیا۔ بہن اور اس کے عاشق کو قتل کرنے کے بعد وہ خود تھانے پہنچ گیا۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں جنگل سے برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ بھائی نے گھر کے دیگر افراد کی مدد سے واردات کو انجام دیا ہے۔ پولیس نے ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے، باقی کی تلاش جاری ہے۔

معاملہ راملا تھانہ علاقہ کے آسارا گاؤں کی رہنے والی مہ جبیں (27) کی شادی شاملی ضلع کے گنگیرو گاؤں میں ہوئی تھی۔ وہ تین بچوں کی ماں تھی۔ مہ جبیں اپنے میکے کے گاؤں کے رہنے والے عارف (28) کے ساتھ کافی عرصے سے معاشقہ چل رہا تھا۔ عارف بھی تین بچوں کا باپ تھا۔

گاؤں والوں کے مطابق 17 اکتوبر کو مہ جبیں اپنے سسرال سے آسرا آئی تھی۔ 20 اکتوبر کو مہ جبیں اور عارف گھر سے فرار ہو گئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ منگل کو مہہ جبیں کے بھائی مرسلین کو معلوم ہوا کہ مہ جبیں اور عارف پریاگ راج سے کورٹ میرج کرنے کے بعد ٹرین سے میرٹھ آرہے ہیں۔ اس کے بعد مرسلین اپنے بھائی مزمل، ارمان، منتظر اور کزن شاہنواز کے ساتھ میرٹھ پہنچا اور انہوں نے مہ جبیں اور عارف کو اغوا کر لیا۔
ملزمان عارف کو شاملی ضلع کے کاندھلہ میں ایک گھر میں لے گئے اور پیٹ پیٹ کر اُسکا قتل کر دیا۔ اس کی لاش باغپت ضلع کے چھپرولی تھانہ علاقے کے لمب گاؤں کے جنگل میں پھینک دی۔ اسی دوران منگل کی دیر رات مہہ جبیں کو آسارا کے جنگل میں لے جا کر گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔
واردات کو انجام دینے کے بعد مرسلین نے دوہرے قتل کی معلومات دیتے ہوئے رامالا پولیس اسٹیشن پہنچ کر جرم کا اعتراف کیا۔ جس کے بعد پولیس نے نشان دہی پر دونوں لاشیں برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔ پولیس نے چھاپہ مار کر شاہنواز کو بھی گرفتار کر لیا۔ مقتول کے لواحقین نے ملزم کے خلاف تھانہ رامالا میں رپورٹ درج کرائی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر