Latest News

اعظم خان کو نا اہل قرار دینے کیا جلدی تھی، سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن اور ریاستی حکومت سے جواب طلب۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان کی درخواست پر حکومت ِ اترپردیش اور الیکشن کمیشن سے جواب مانگا۔اعظم خان نے نفرت بھڑکانے والی تقریر کے کیس میں 3 سال جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد ریاستی اسمبلی سے انہیں نااہل قراردینے کو چیلنج کیا ہے۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل بنچ نے پوچھا کہ اعظم خان کو نااہل قراردینے کی ایسی بھی کیا جلدی تھی؟۔انہیں سانس لینے کا موقع تو دیا جاسکتا تھا۔ سینئر وکیل پی چدمبرم‘ اعظم خان کی طرف سے پیش ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرنگر کے بی جے پی رکن اسمبلی وکرم سائنی کو بھی ایسے ہی معاملہ میں 11 اکتوبر کو 2 سال جیل کی سزا سنائی گئی لیکن انہیں نااہل قراردینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے معاملہ کی سماعت 13 نومبر کو مقرر کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر