Latest News

مسلمان تجارت اورتعلیم کے میدان میں آگے آئیں: دانش آزادانصاری، ہاشمی انٹرنیشنل ٹوراینڈٹریولس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد, سرکردہ شخصیات کی شرکت۔

لکھنؤ: پریس ریلیز۔
شہر کے خرم نگر میں واقع ہاشمی گروپ کے نیو دفتر ہاشمی انٹرنیشنل ٹور اینڈ ٹریولس کی افتتاحی تقریب 7 نومبر 2022 کو بوقت 1 بجے منعقد کی گئی _جس میں بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے دانش آزاد انصاری وزیر برائے اوقاف و اقلیتی امور اتر پردیش نے شرکت کی اور انہوں نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ مہمان اعزازی کے طور پر مولانا سفیان نظامی ترجمان دارالعلوم فرنگی محلی و الحاج حافظ عبد القدوس ہادی قاضی شہر کانپور و کارگزار جنرل سکریٹری جمیعت علماء اتر پردیش،مفتی نجیب احمد قاسمی امام و خطیب جامع مسجد فتح پور نے شرکت کی۔اس موقع پر ہاشمی انٹرنیشنل ٹور اینڈ ٹریولس کے ڈائریکٹر صحافی سعید ہاشمی نے دانش آزاد انصاری،مولانا سفیان نظامی،حافظ عبداالقدوس ہادی کو بکے و مومینٹو پیش کرکے استقبال و خیر مقدم کیا۔ 
تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سفیان نظامی نے کہا کہ تجارت کسب معاش کا بہترین طریقہ ہے اسے اگر جائز اور شرعی اصول کے مطابق انجام دیا جائے تو دنیوی اعتبار سے یہ تجارت نفع بخش ہوگی اور اخروی اعتبار سے بھی یہ بڑے اونچے مقام اور انتہائی اجر و ثواب کا موجب ہوگی اس لیے ماتحتوں کے حقوق ادا کرنے اور غریب و نادار افراد کی مدد کرنے کے لیے یہ کا روبار کیا جائے اور پھر وہ کا روبار بھی اسلامی اصول کی روشنی میں کیا جائے تو ایسی تجارت کی بڑی فضیلت آئی ہے اور ایسے افراد کو انبیاء وصلحاء کی معیت کی خو شخبری دی گئی ہے۔

مہمان خصوصی دانش آزاد انصاری نے کہا کہ میں اس پر مسرت موقع پر سعید ہاشمی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور جس مقصد کے لئے انہوں نے دفتر کا افتتاح کیا ہے اللّٰہ انہیں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں جہاں بھی پروگرام میں شرکت کرتا ہوں مسلمانوں کو خاص کر اس بات پر زور دیتا ہوں کہ مسلمان تعلیمی و تجارتی میدان میں آگے آئیں کیونکہ اس کے بغیر نہ تو خود کی اور نہ ہی ملک کی طرقی ممکن ہے اور میں اپنی قوم کے لوگوں کے لیے ہمہ وقت تیار ہوں اور ان کی ترقی کے لیے اپنی وسعت کے مطابق کوشش کر رہا ہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔تقریب سے پروفیسرسیدعتیق الرحیم نے بھی خطاب کیا اورگروپ کے روح رواں سعیدہاشمی کی مخلصانہ جدوجہد کی سراہناکی_

آخر میں حافظ عبد القدوس ہادی قاصی شہر کانپور کی دعاء پر تقریب اختتام پذیرہوئ کیا،آخر میں سعید ہاشمی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا استقبال و شکریہ ادا کیا،نظامت کے فرائض صحافی اجود قاسمی نے انجام دی،اس موقع پر قاری رحیم الدین قاسمی, ڈاکٹر و حکیم مشیر احمد خان،قاری رحیم الدین،ڈاکٹرعبدالقوی,محمد اسرار ہاشمی،غیور خان ایوبی،محمد اشفاق ندوی،سید عتیق الرحمن،شاہکار جلالپور،سیداعزاز حسین محمد فیضان,شاکرعلیگ ندوی,محمد طارق,محمدخطیب علوی سمیت شہر کی سرکردہ شخصیات موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر