Latest News

بھارت جوڑو یاترا میں آدتیہ ٹھاکرے کی شرکت، ہنگولی میں راہل گاندھی سے قدم سے قدم ملا کر چلے۔

ممبئی: شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے ہنگولی کے کلمنوری میں جمعہ کو کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے، آدتیہ ٹھاکرے نے راہل گاندھی کے ساتھ پدیاترا میں شامل ہوئے، بھارت جوڑو یاترا دن میںناندیڑ ضلع سے یہاں پہنچی، آدتیہ ٹھاکرے پارٹی کے کارکن امباداس دانوے اور سابق ممبر اسمبلی سچن اہیر کے ساتھ یاترا میں شامل ہوئے۔ دوے راج قانون ساز کونسل میں پارٹی کے لیڈر ہیں انہوں نے کانگریس ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کے ساتھ پدیاترا کی، یاترا کا آج ۶۵ واں دن تھا، راہل اور آدتیہ ٹھاکرے نے پدیاترا کے دوران راستے میں استقبال کےلیے موجود عوام کی گرمجوشی کا جواب دیا۔ بھارت جوڑو یاترا کا حوصلہ بڑھانے کےلیے ایک گروہ ہنگولی پہنچا تھا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل تھے وہ اپنے ساتھ ایک ہاتھی بھی لائے تھے، سڑک کے دونوں اطراف کھڑے لوگوں نے یاترا کی حمایت اور سابق فوجی افسران کے لیے ایک رینک ایک پینشن نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ لگائے۔ شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے صدر ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو بھی مہاراشٹر میں یاترا میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی حالانکہ وہ یاترا میں شریک نہیں ہوسکے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر