Latest News

کرناٹک کےتمام اسکولوں میں یوگا لازمی، وزیر تعلیم کےفیصلے پر ماہرین تعلیم کو اعتراض، اقدام کو آئین وسیکولرازم کے منافی قرار دیا۔

بنگلورو: کرناٹک حکومت نے ریاست کے تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے انتظامات کو ہدایت دی کہ وہ روزانہ۱۰منٹ کے لیے مراقبہ (دھیان لگانے)کے سیشن کریں۔ یہ فیصلہ طلبہ کی قوت برداشت اور ارتکاز کو بہتر بنانے اور ان کے ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر بی سی ناگیش نے ایک خط کا اشتراک کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں روزانہ مراقبہ جسمانی اور ذہنی تناؤ کو کم کرنے، قوت برداشت، ارتکاز، صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے ریاست کے پرائمری اسکول کے طلبہ کی ضرورت ہے۔ وزیر نے کہا کہ اس سے طلباء کو مثبت رویہ، اچھی عادات پیدا کرنے اور اچھے شہری بننے میں مدد ملتی ہے۔ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کچھ اضلاع کے اسکولوں میں پہلے سے ہی مراقبہ کی مشق کی جارہی ہے، اب ریاست کے تمام پرائمری اسکولوں میں ہر روز 10 منٹ مراقبہ کی اجازت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر ناگیش نے طلباء کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ مستقل بنیادوں پر مراقبہ کی مشق کریں۔ انہوں نے ریاست کے تمام اسکول اور پری یونیورسٹی کالج کے طلباء پر زور دیا کہ وہ مراقبہ کے لیے وقت کا بندوبست کریں اور ضروری کارروائی کریں۔اس فیصلے کےخلاف کئی ماہرینِ تعلیم نے وزیر تعلیم کو مکتوب لکھاہے،جس میں اس بات کامطالبہ کیاگیاہے کہ ریاستی حکومت آئین،دستور اور سیکولرزم کی حدودمیں رہ کر فیصلے لےنہ کہ ایک طرفہ فیصلہ لیتے ہوئے یوگااورمراقبہ جیسی سرگرمیوں کو عمل میں نہ لائیں۔ڈاکٹر پی بی بھنڈاری،پروفیسر نرنجن آردھیا،ڈاکٹر ایس جی سدرامیا،ڈاکٹر وجیما،ڈاکٹر سرینواس جیسے سینئرماہرینِ تعلیم نے وزیر تعلیم کو لکھے ہوئے مکتوب میں کہاہے کہ مراقبہ(دھیان لگانا)جیسے عمل سے بچوں کی صحت بہتر ہوگی یہ کہیں بھی ثابت نہیں ہواہے،موبائل کی عادت سے چھٹکارادلانے کیلئے مراقبہ(دھیان لگانا)کیاجائے تو بچوں پر کوئی مثبت اثرنہیں ہوگا،اس کی بھی تصدیق کہیں نہیں ہوئی ہے۔کوویڈکے بعد اس طرح سے بچوں کو ذہنی طورپر تیارکیاجائے اس کیلئے یونیسیف نے گائیڈ لائنس جاری کئے ہیں جن میں کہیں بھی یوگا،دھیان لگانے جیسے الفاظ کا استعمال نہیں ہواہے،تو ایسے میں ریاستی حکومت کس بنیادپریہ فیصلے لے رہی ہے اس کاجواب دینا ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر