Latest News

سینئر صحافی عامر سلیم خان کے والد کا انتقال، غمزدہ خاندان سے ملاقات کر کے جمعیت کے عہدیداران نے پیش کی تعزیت۔

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے سینئر صحافی عامر سلیم خاں ایڈیٹر روزنامہ ہمارا سماج سے ان کی رہائش گاہ مہندیان نئی دہلی پہنچ کر ملاقات کی اور ان کے والد کی وفات پر موجود سبھی بھائیوں سے تعزیت کی۔ اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ نیز اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی۔ 
جمعیۃ کے وفد نے یہ جان کر اللہ تعالی کی ذات سے رحمت کی امید کی کہ مرحوم نماز میں صاحب ترتیب تھے اور پوری زندگی اس کے پابند رہے۔  واضح ہو کہ عامر سلیم خاں کے والد بستی یوپی کے رہنے والے تھے۔ دہلی تشریف لائے تھے کہ برین اسٹروک کی وجہ سے کومے میں چلے گئے اور پھر تیرہ دن تک پنت ہسپتال میں زیر علاج رہے۔  عامر سلیم نے بتایا کہ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی صاحب جو بیرونی سفر تھے، فون کرکے تعزیت کی، انکی وفات کی اطلاع ملتے ہی اسی دن شام کو جمعیۃ علماء ہند کے آرگنائزر مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولانا یاسین جہازی معتمد شعبہ دعوت اسلام جمعیت علماء ہند اور میڈیا انچارج دفتر جمعیت علماء ہند مولانا عظیم اللہ قاسمی نے تعزیت پیش کی تھی۔ وفد میں ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کےعلاوہ مولانا شبیر مظاہری کنوینر تحفظ مدارس کمیٹی جمعیۃ علماء ہند برائے یوپی، مولانا قاری احمد عبداللہ رسول پوری ناظم جمعیت یوتھ کلب ، ڈاکٹر ابو مسعود اور مولانا عظیم اللہ قاسمی شامل تھے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر