Latest News

بیلجیئم کے خلاف تاریخی فتح کے بعد مراکشی ٹیم کے کھلاڑی گراؤنڈ میں ہی سجدے ریز، اللہ کا شکر ادا کیا۔


نئی دہلی: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو  شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور بڑا الٹ پھیر کر دیا۔
فیفا کی عالمی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر موجود مراکش نے عالمی نمبر 2 بیلجیئم کو ورلڈکپ میں 2 صفر سے شکست دی۔ بیلجیئم کے خلاف  تاریخی فتح کے بعد مراکش ٹیم کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ہی سجدے میں گرکر خدا کا شکر ادا کیا۔
اس قبل سوشل میڈیا پر بھی سعودی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے فتح کے بعد سجدے کرنے کی تصاویر وائرل ہوئی تھی۔ صارفین نے بھی کہا کہ کامیابی کے بعد سجدہ اللہ کا شکر ادا کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔  
اُدھر بیلجیئم کیخلاف تاریخی فتح کے بعد مراکشی کھلاڑی نے اسٹیڈیم میں موجود ماں کا ماتھا چوم لیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر