Latest News

یوپی کے شہروں میں مین روٹ سے ہٹائے جائینگے ای رکشا، چیف سکریٹری نے سبھی ضلع مجسٹریٹ کو جاری کی ہدایت۔

لکھنؤ: سمیر چودھری۔
شہروں میں جام اور حادثات کی وجہ بن رہے ای رکشا اب مین روٹ سے ہٹائے جائیں گے ، چیف سکریٹری روڈ ویز نے ریاست کے سبھی ضلع مجسٹریٹ کو مکتوب ارسال کرکے انہیں ہٹانے کی ہدایت کی ہے ۔ مین روٹ سے ای رکشا ہٹانے سے پہلے فیڈر روٹ طے کئے جائیں گے، احکامات کے مطابق ای رکشا لنک روڈ سے سواریوں کو لے کر مین روڈ تک آئیں گے لیکن اس پر چلیں گے نہیں ۔ ضلع سڑک سیکورٹی سمیتیوں کو سروے کراکر فیڈر روٹ طے کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 
چیف سکریٹری روڈ ویز و کمشنر ایل وینکٹیشور لو کی جانب سے جاری کئے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ پولیس ، ٹریفک پولیس ، نگر نگم، ضلع انتظامیہ کی ٹیم متعلقہ ضلعوں میں سروے کرے ، مشترکہ سروے کے بعد ای رکشاﺅں کے لئے فیڈر روٹ متعین کئے جائیں ، ضلع سڑک سیکورٹی سمیتیوں کی ہر مہینہ ہونے والی میٹنگ میں اس کا جائزہ لیا جائے ۔ انہوں نے مین روٹ سے ای رکشا ہٹانے اور فیڈر روٹ طے کرنے کے لئے تین مہینہ کا وقت دیا ہے۔ مین روٹوں کو جوڑنے والی روڈ کو ہی فیڈر روٹ نام دیا گیا ہے ، ان میں ہر روٹ پر مسافروں کا لوڈ فیکٹر طے کرتے ہوئے گاڑیوں کی تعداد طے کرنی ہوتی ہے ، اصول یہ ہے کہ نئی ای رکشا کا رجسٹریشن آرٹی آو میں کراتے وقت ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے۔ 
اس سلسلہ میں محکمہ روڈ ویز کے ایڈیشنل کمشنر پشپیندر ستیارتھی نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی کمیٹی آن روڈ سیفٹی نے مین روٹ پر لگاتار بڑھ رہے ای رکشاﺅں کو لے کر اعتراض ظاہر کیا تھا، کمیٹی نے مین روٹ پر چل رہے ای رکشاﺅں سے جام کی صورت حال پر اعتراض ظاہر کرنے کے بعد ریاست میں فیڈر روٹ تیار کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری ایل وینکٹیشور لو نے بتایا کہ ایسی رپورٹ مل رہی ہے کہ شہروں میں ای رکشا جام اور حادثات کا سبب بن رہے ہیں ، ان کے نظام کو درست کرنے کے لئے ریاست کے سبھی اضلاع کو ہدایات بھیجی گئی ہیں۔
فیڈر روٹ طے کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ ای رکشاﺅں سے جو دقتیں ہوتی ہیں ان میں ای رکشا سڑک کے درمیان چلنے سے دوسری گاڑیو ںکی رفتار کم ہونے سے جام لگتے ہیں ۔ نوپارکنگ میں ای رکشا ہونے سے ٹریفک کنٹرول میں ہورہی پریشانی اور ساتھ ہی رات کے وقت بغیر لائٹ کے ای رکشا چلنے سے حادثات کی وجہ بن رہی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر