Latest News

لوجہاد کے نام پربجرنگ دل ،وی ایچ پی کی غنڈہ گردی، گجرات کے سورت میں کالج میں گھس کر مسلم طلبہ کی پٹائی، کیمپس سے باہر بھی پیٹا، کہا’ شردھا مرڈر کیس کو لے کر سیلف ڈیفینس میں یہ کارروائی کی گئی‘۔

احمد آباد: گجرات کے سورت میں لوجہاد کا الزام لگا کر مسلم طلبہ کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ مہاویر کالج کا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ وشو ہندو پریشد کے کارکنان نے مہاویر کالج میں گھس کر تین مسلم نوجوانوں کی پٹائی کی اس کے بعد کیمپس کے باہر لے جاکر بھی ان نوجوانوں کو مارا پیٹا۔ یہ واقعہ بدھ ۲۳؍ نومبر کا بتایاجارہا ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں ابھی تک پولس سے شکایت نہیں کی گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وی ایچ پی کے غنڈے کس طرح کالج میں گھس کر لات گھونسوں سے مسلم طلبہ کو مار رہے ہیں جبکہ وہاں کالج کے دیگر طلبہ وطالبات بھی موجود تھیں مگر کوئی بھی مارکھانے والے طلبہ کی مدد کو آگے نہیں آیا۔ آج تک کی خبر کے مطابق طلبہ کو پیٹنے والے بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے لوگ بتائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کالج میں لوجہاد پھیلایاجارہا ہے وہیں اس الزام کو کالج انتظامیہ نے سرے سے خارج کردیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منہ پر کپڑا باندھے درجن سے زیادہ افراد کالج کیمپس میں گھستے ہیں اور مسلم طلبہ کے ساتھ مارپیٹ شروع کردیتے ہیں۔ ملزم پہلے طلبہ کو پکڑ کر الگ کرتے ہیں، پھر اسے گھسیٹ کر پیٹنا شروع کردیتے ہیں، جیسے ہی دوسرا طالب گرفت میں آتا ہے تو اسے بھی بری طرح پیٹتے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ طلبہ کو پیٹے جانے کے دوران کالج کی خاتون اسٹاف وہاں پہنچتی ہیں، وہ اس طرح کی غنڈہ گردی کی مخالفت کرتی ہیں، تبھی ایک نوجوان خاتون سے بات کرتا ہے اور پھر مسلم طلبہ کو باہر لے جانے کو کہتا ہے، ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ کیمپس کے باہر لے جاکر بھی طالبعلموں کے ساتھ بے رحمی سے مار پیٹ کی گئی ہے۔وی ایچ پی مسلم طلبہ کی پٹائی کو سیلف ڈیفنس بتا رہا ہے، وی ایچ پی کا کہنا ہے کہ شردھا مرڈر کیس کو لے کر سیلف ڈیفنس میں یہ کارروائی کی گئی ہے۔ وشو ہندو پریشد کے لیڈر دنیش ناودیا نے کہا کہ میں اس واقعہ کو حملہ نہیں کہوں گا بلکہ یہ صرف اپنے دفاع کے لیے اٹھایا گیا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ لو جہاد کی تحریک پورے ہندوستان میں پھیل رہی ہے۔ ہندوستان میں خاص طور پر پچھلے سال تقریباً ۲۰ہندو لڑکیوں کو خودکشی کرنی پڑی۔ آفتاب اور شردھا کے واقعہ نے پوری ہندو برادری کو حیران کر دیا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ وشو ہندو پریشد کو پتہ چلا ہے کہ اندر مہاویر کالج کے کیمپس میں لو جہاد کی ایک بڑی سازش ہو رہی ہے۔ ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے اپنے دفاع اور تحفظ کے لیے یہ کارروائی کی ہے۔ وشو ہندو پریشد آنے والے دنوں میں لو جہاد اور مذہب کی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنی پوری طاقت کا استعمال کرے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر