Latest News

میرٹھ میں شردھا جیسا حشر کرنے کی دھمکی، آرتی کا اپنے عاشق مزمل پر سنگین الزام، انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ۔

میرٹھ:  میرٹھ میں ایس ایس پی آفس پہنچی ایک معشوقہ نے اپنے عاشق پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے عاشق کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ معشوقہ کا الزام ہے کہ مزمل نام کا ایک شخص دو سال سے اسے شادی کی لالچ دے کر اس کے ساتھ جنسی تعلقات بناتا رہا اور اب شادی کرنے کی بات پر اس کا حشر شردھا جیسا کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔میرٹھ میں ایس ایس پی آفس پر اس وقت سبھی حیران رہ گئے جب تھانہ پللو پورم علاقے کی رہنے والی آرتی نام کی ایک لڑکی نے اپنے عاشق مزمل پر سنگین الزامات لگائے۔ معشوقہ نے الزام عائد کیا کہ مزمل نام کا نوجوان ہندو بن کر اس کا دو سال سے جنسی استحصال کر رہا ہے۔ اس دوران اس نے آرتی سے لاکھوں روپے بھی ٹھگے اور اب شادی کرنے کے نام پر وہ اس کو دھمکا رہا ہے کہ اگر اس نے شادی کی ضد نہیں چھوڑی تو وہ اس کا حشر شردھا جیسا کر دے گا۔ معشوقہ کی شکایت پر پولیس جانچ کرے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر