Latest News

نہیں رہی ماضی کی مشہور اداکارہ تبسم، 78 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال۔

ممبئی: ماضی کی مشہور اداکارہ تبسم اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ وہ 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں۔ انہیں کل یعنی جمعہ کی رات دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے انہوں نے ممبئی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔

تبسم نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ سال 1947 میں فلم 'میرا سہاگ' سے کیا جس کے بعد وہ کئی فلموں اور ٹی وی شوز کا حصہ رہیں۔ تاہم اب یہ معروف اداکارہ 78 برس کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔
تبسم کو کل یعنی جمعہ کی رات دل کے دو دورے آئے۔ انہیں پہلا ہارٹ اٹیک صبح 8 بجکر 40 منٹ پر اور دوسرا صبح 8 بج کر 42 منٹ پر آیا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ آج ممبئی میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ان کے بیٹے ہوشانگ گوول نے کہا کہ ان کی والدہ کی خواہش تھی کہ انہیں دفنانے سے پہلے کسی کو ان کی موت کے بارے میں نہ بتایا جائے۔

بچپن میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے والی تبسم نہ صرف ایک اداکارہ کے طور پر پہچانی جاتی تھیں بلکہ انہوں نے ٹاک شو کی میزبان کے طور پر بھی اپنی پہچان بنائی تھی۔ دوردرشن پر ملک کے پہلے ٹی وی ٹاک شو 'پھول کھلے ہیں گلشن گلشن' کی میزبانی کا سہرا تبسم کو جاتا ہے۔ انہوں نے 1972 سے 1993 تک اس شو کی میزبانی کی، جس کے ذریعے انہیں فلم انڈسٹری کے تجربہ کاروں کے انٹرویو کرنے کا موقع ملا۔ وہ ایک یوٹیوبر بھی تھیں جس کے ذریعے وہ فلم انڈسٹری اور فلمی اداکاروں کی غیر سنی اور مضحکہ خیز کہانیاں سناتی تھیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر